Al-Risala · August 1986 · page 24

Missionary Ethics

الرسالہ، اگست ۱۹۸۶، صفحہ ۲۴

خبر نامہ اسلامی مرکز - ۲۲

۱- ماہِ رمضان (۱۴۰۶) میں مرکز کا ماہانہ اجتماع نہیں ہو سکا تھا۔ اس کے بعد ۲۹ جون ۱۹۸۶ کو حسب معمول ماہانہ اجتماع ہوا۔ صدر اسلامی مرکز دہلی میں موجود نہ تھے اس لیے حاضرین کو ان کی ایک تقریر کا ٹیپ سنایا گیا۔

۲- ۳۰ جون ۱۹۸۶ کو ایک عالمی مذاہب کانفرنس بنگلور میں ہوئی۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز بھی اس میں شریک ہوئے اور وہاں اپنا مقالہ پیش کیا جس کا عنوان تھا ــــ داعی کا اخلاق :

Missionary Ethics

اس سفر کی روداد آئندہ انشاء اللہ الرسالہ میں شائع کر دی جائے گی۔ ۳- ’’الرسالہ کیسٹ‘‘ پر اخبار بلٹز، جون ۱۹۸۶ نے تبصرہ کیا ہے۔ یہ تبصرہ یہاں نقل کیا جاتا ہے :

انسانی ذہن کے ساتھ آدمی کے عقیدے اور مذہبی لگاؤ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ عوام کے اس رجحان کو دیکھتے ہوئے اکثر لوگوں نے مذہب کا بیوپار شروع کر دیا ہے اور روحانیت کی تلاش کو توہم پرستی میں بدلنے کا بیڑہ اٹھارکھا ہے ۔ اس منفی ماحول میں کچھ حضرات انسان کی روحانی ضرورتوں کو معقول طریقے سے پورا کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں تاکہ قلب کی پاکی کے ساتھ ذہن بھی روشن ہو جائے ۔ اس سلسلہ میں مولانا وحید الدین خاں کا نام سر فہرست ہے ۔ وہ اپنے تیز مشاہدہ اور سلیس تحریر کے ذریعہ مذہب کی تبلیغ اس طرح کرتے ہیں کہ دنیا دار سے دنیا دار آدمی بھی ان کی باتوں اور دلائل کو ماننے پر مجبور ہو تا ہے۔ ہر چند وہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں یہ خوشگوار فرض انجام دیتے ہیں مگر ان کی بات ان کے دل کو بھی لگتی ہے جو روایتی طور پر اسلام کے پیروکار نہیں ہیں۔ اسی نیک کام کو آگے بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہونچانے کے لیے وحید الدین خاں صاحب اپنی مستقل تصنیفات کے علاوہ انگریزی اور اردو میں ماہوار الرسالہ تو پیش کرتے ہی رہے ہیں اب انھوں نے کیسٹ کے ذریعہ بھی یہ کام شروع کیا ہے ۔ یہ کیسٹ جو ۲۵ روپے میں آتا ہے

‹ Previous page Next page › Contents of August 1986 All issues

Printed page