Al-Risala · September 1986 · page 13

Not better, but different.

الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۶، صفحہ ۱۳

مگر عملاً یہ تجربہ سراسر نا کام ثابت ہوا ہے ۔ تقریباً دو سو سالہ جدوجہد کے بعد بھی اب تک عورت کو مرد کے برابر کا درجہ حاصل نہ ہو سکا ۔ عورت آج بھی تمام شعبہ حیات میں اسی طرح پیچھے ہے جس طرح وہ آزادی نسواں کی تحریک سے پہلے پیچھے تھی ۔ اس تحریک کا عملی نتیجہ اس کے سوا کچھ نہیں ہوا کہ عورت گھر سے باہر آگئی ۔ وہ ہر جگہ مردوں کے ساتھ چلتی پھرتی نظر آنے لگی۔ عورت نے اپنی نسوانیت کھودی مگر اس کی قیمت میں اس کو وہ چیز نہیں ملی جس کے لیے اس نے اپنی نسوانیت کھوئی تھی ـــ یعنی زندگی کے تمام شعبوں میں مردوں کے برابر مقام ۔

آزادی نسواں کی تحریک کی اس مکمل ناکامی نے دوبارہ لوگوں کو اس مسئلہ کی تحقیق پر آمادہ کیا۔ ساری دنیا میں خالص سائنسی انداز میں اس کا مطالعہ شروع ہو گیا ۔ آخر کار یہ ثابت ہوا کہ عورت اور مرد کے درمیان تخلیقی فرق ہے ۔ یہی تخلیقی فرق وہ اصل سبب ہے جس کی بنا پر عورت کو زندگی کے شعبوں میں مرد کے برابر درجہ نہ مل سکا ۔ عورت کے بارہ میں دینی نقطہ نظر کو جھوٹے فلسفوں نے مشتبہ بتایا تھا ، سائنس کے حقائق نے دوبارہ اس کو ثابت شدہ بنا دیا ۔

اب سوال یہ ہے جب یہ ثابت ہو گیا کہ عورت اور مرد کے بارہ میں دینی نقطۂ نظر ہی صحیح نقطۂ نظر ہے ، اس کے باوجود کیوں ایسا ہے کہ آج بھی لوگ اسی پرانی بات کو دہراتے ہیں ۔ آج بھی اسلام پر یہ الزام لگایا جا رہا ہے کہ اس نے عورت کو کم تر درجہ دیا ہے ۔ ہندوستان میں حکومت کے خرچ پر یہ اسکیم شروع کی گئی ہے کہ مجاہدین آزادی (Freedom fighters) کی آوازوں کو ریکارڈ کر لیا جائے تاکہ آنے والی نسلیں ان کے خیالات کو ان کی اپنی آواز میں سن سکیں ۔ اس سلسلہ میں مسٹر ایس ایم جوشی کے انٹرویو کا خلاصہ اخبارات میں آیا ہے جن کی عمر ریکارڈنگ کے وقت ۸۲ سال ہو چکی تھی ۔ انھوں نے اپنے انٹرویو میں جو باتیں کہیں ان میں سے ایک اخبار ٹائمٹس آف انڈیا ۶ اپریل ۱۹۸۶) کے الفاظ میں یہ تھی : The Shariat of the Muslims and the Manusmruti of the Hindus — followed by both the communities for centuries — were equally and socially reactionary.. مسلمانوں کی شریعت اور ہندوؤں کی منوسمرتی جس کو دونوں فرقے صدیوں سے اختیار کیے ہوئے ہیں ۔ یکساں طور پر اور سماجی طور پر رجعت پسند ہیں ۔

‹ Previous page Next page › Contents of September 1986 All issues

Printed page