Al-Risala · September 1986 · page 36

شبلی اور علی گڑھ

الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۶، صفحہ ۳۶

مولانانے بتایا کہ یہ کتب خانہ خود عیسائیوں نے اپنے زمانہ میں برباد کیا تھا۔ بعد کو چھٹی صدی ہجری کے ایک عیسائی مورخ ابوالفرج ملطی نے عیسائیوں کو اس الزام سے بچانے کے لیے اس واقعہ کو غلط طور پر مسلمانوں کی طرف منسوب کر دیا مولانا کی یہ تحقیق مقبول ہوائی اور بعد کو خود یورپین محققین نے اس کی تائید کی۔ (۲۲۰) اسی طرح مثال کے طور پر مسلم سلطنتوں کے خلاف ایک نفرت انگیز پروپیگنڈا وہ تھا جو جزیہ کے نام پر کیا جارہا تھا۔ یعنی وہ محصول جو مسلمان بادشاہ صرف اپنی غیر مسلم رعایا سے وصول کرتے تھے۔ اس کو مخالفین اس بات کے ثبوت میں پیش کرتے تھے کہ اسلامی سلطنتوں میں غیر مذہب پر ٹیکس تھا۔ گویا کوئی غیر مسلم اس مذ ہبی ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر کسی اسلامی سلطنت میں اپنی جان و مال کو محفوظ نہیں رکھ سکتا تھا۔ مولانا شبلی نے اس سلسلہ میں رسالہ الجزیہ لکھا جس میں تحقیق سے ثابت کیا کہ جزیہ قتل کا نہیں بلکہ نصرت کا معاوضہ ہے۔ یعنی اسلامی ملکوں میں ان غیر مسلموں سے جو فوج میں بھرتی نہیں ہوتے تھے، اس لئے یہ ٹیکس وصول کیا جاتا تھا کہ وہ ان کی فوجی خدمت سے مستثنیٰ ہونے کا معاوضہ تھا۔ یہ تحقیق اس وقت ایسی عجیب تھی کہ علمی دنیا پر حیرت چھاگئی۔ سرسید نے اس کا انگریزی میں ترجمہ کرایا اور خود مولانا سے اس کا عربی میں ترجمہ کرایا گیا۔ بیرونی ملکوں میں بھی اس کے خلاصے اور اقتباسات شائع ہوئے ۔ (۲۲۷)

مولانا شبلی کی اس طرح کی تحقیقات سے علی گڑھ میں اسلام کی علمی بلندی کی ایسی فضا قائم ہوئی کہ سرسید کو خیال آیا کہ یورپ نے اسلام اور مسلمانوں کی نسبت جو تاریخی غلط فہمیاں پھیلائی ہیں ان کے جواب اور تصحیح کے لئے ایک مجلس بنائی جائے۔ چنانچہ ۱۸۹۲ء میں اس کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ مولانا شبلی کے مضامین اس سلسلہ میں داخل کئے گئے اور انھیں اس صیغہ کا سکریٹری بنا یا گیا۔ ان کے مضامین کے ترجمے عربی اور انگریزی میں بھی شائع کئے گئے۔ (۱۶۱)

محمدن ایجوکیشنل کانفرنس کا پانچواں اجلاس ۱۸۹۱ء میں الہ آباد میں ہو اس اجلاس میں بڑے بڑے با کمال جمع تھے مولانا شبلی نے تجویز پیش کی:

"اس مضمون پر ایک رسالہ لکھوایا جائے کہ مسلمانوں نے اپنے عہد عروج میں جو علم یونان و مصر و ہندوستان و فارس سے حاصل کئے تھے ان پر کون سے مسائل اور علوم اضافہ کئے"

سرسید نے اس کی تائید کرتے ہوئے کہا:

‹ Previous page Next page › Contents of September 1986 All issues

Printed page