شبلی اور علی گڑھ
الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۶، صفحہ ۳۹
"حقیقت یہ کہ مسلمان اگر مذہبی اثر سے آزاد ہو کر ترقی کریں تو ایسی ترقی سے تنزل ہزار درجہ بہتر ہے" (۲۰۲)
اسی طرح مولا نا نے ایک تقریر ں فرمایا:
" دوسری قوموں کی ترقی یہ ہے کہ آگے بڑھتے جائیں ، آگے بڑھتے جائیں ، لیکن مسلمانوں کی ترقی یہ ہے کہ وہ پیچھے ہٹیں ، پیچھے ہٹیں ، یہاں تک کہ صحابہ کی صف سے جا کر مل جائیں۔ " (۲۹۰) محمد علی کے اندر اسلام اور قرآن کا ذوق مولا نا شبلی کے درسوں سے پیدا ہوا۔ محمد علی اس وقت علی گڑھ کے ایک طالب علم تھے اور اس کا اعتراف انھوں نے اپنی کتاب (My Life: A Fragment) میں کیا ہے یہ مولانا شبلی کی بیدار مغزی کا اہم ثبوت ہے کہ اس زمانہ میں جب کہ مذہبی طبقہ عام طور پر انگریزی می تعلیم کی صرف مخالفت کرنا جانتا تھا انھوں نے اس واقعہ کو محسوس کیا کہ اصل کام لوگوں کو انگریزی تعلیم سے روکنا نہیں ہے بلکہ ان کے اندر اسلامی ذہن پیدا کرنا ہے۔ تاکہ وہ جدید تعلیم کو صحیح طور پر اپنے اندر جذب کر سکیں اس سلسلہ میں انھوں نے علی گڑھ کے سولہ سالہ قیام میں جو کوششیں کیں ان میں سے ایک درسِ قرآن کا اہتمام بھی تھا۔ جس نے مسٹر محمد علی کو مولا نا محمد علی بنایا۔ سجاد حیدر یلدرم کہا کرتے تھے کہ مولانا ایسے اچھوتے انداز سے قرآن پاک کا درس دیتے تھے کہ ہم اس کو سن کر وجد کرتے تھے۔
طلبہ میں سنت نبوی کا ذوق پیدا کرنے کے لئے عربی سیرت کا ایک مختصر رسالہ بدعۃ الاسلام لکھا جو کالج کے نصاب تعلیم میں داخل ہوا۔ میلاد کی مجالس کو وعظ و تبلیغ کا ذریعہ بنانے کی کوشش کی۔ مولا نا شبلی اس طرح مختلف سطحوں پر طلبہ میں دینی رنگ پیدا کرنے کی جو مسلسل کوشش کر رہے تھے اس نے کیا نتیجہ دکھایا۔ اس کو خود مولانا کی زبان سے سنئے ۔ ایک عزیز کے نام خط میں لکھتے ہیں: " اس وقت مجھ سے نہ میری طبیعت کا حال پوچھئے ، نہ کوئی اور واقعہ ۔ آپ سنئے اور میں دل سے اٹھتے ہوئے جوش سے ایک تازہ کیفیت سناؤں ، یوں تو مدرسۃ العلوم کے قواعد میں داخل ہے کہ لڑکے مغرب کی نماز جماعت سے پڑھیں ۔ مگر ان دنوں ہوا کا رخ ہی بدل گیا ہے۔ لڑکوں نے خود ایک مجلس قائم کی ہے جس کو وہ لجنة الصلوٰۃ کہتے ہیں ۔ ایک بی اے سکریٹری ہے۔ اور بہت سے تعلیم یافتہ اس کے ممبر ہیں ۔ چا ر بجے صبح کے بعد ایک نوجوان انگریزی خواں لوگوں کو اس پر اثر فقرے سے چونکا دیتا ہے ۔ الصلوة خير من النوم پانچوں وقت کی نمازیں با جماعت ہوتی ہیں ۔ اور لطف یہ کہ محض اپنی خواہش
‹ Previous page Next page › Contents of September 1986 All issues