Al-Risala · September 1986 · page 46

شبلی اور علی گڑھ

الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۶، صفحہ ۴۶

اور اب ان کی پندیدہ کتابوں میں سے شاید ہی کوئی کتاب ہو جو چھپ نہ چکی ہو ۔ مولانا شبلی نے جو تحریری کام کیا ہے ، اس کا مشترک خصوصی موضوع غالباً ان لفظوں میں بیان کیا جا سکتا ہے اسلامی تاریخ کی عظمت کو نمایاں کرنا ۔ اسلامی مسائل کو علمی سطح پر مدلل کرنا ، اسلام کی عظمت رفتہ کو یاد دلا کر مستقبل کا حوصلہ پیدا کرنا ۔ اور یہ وہی چیزیں ہیں جن کا احساس نہیں علی گڑھ کے ماحول میں ہوا۔ کیونکہ وہیں یہ صدائیں زیادہ گونج رہی تھیں۔

علی گڑھ کے قیام سے شبلی کو دوسرا اہم فائدہ یہ ملا کہ انہیں جدید تعلیم کی اہمیت کا احساس ہوا۔ مولانا شبلی نے ایک تقریر میں اپنا یہ واقعہ بیان کیا۔

" جب میں ترکی سے واپس آیا تو اتفاق سے گھر میں علالت تھی۔ ایک رات کو ۱۲ بجے تار آیا ۔ میں نے اس کو کھولا۔ دل میں بددعا پیدا ہوا کہ کیا واقعہ ہے۔ خدا جانے کیسا تار ہے۔ خیر میں دوڑا ہوا سرسید مرحوم کے نواسے کے پاس گیا۔ انہوں نے پڑھ کر سنایا کہ یہ تار نواب علی حسن خاں صاحب نے بھوپال سے بھیجا ہے۔ وہ آپ کو ترکی سے بخیریت واپس آنے پر مبارک باد دیتے ہیں۔ یہ حال ہم مولویوں کا ہے ( ۱۳۵ )

علی گڑھ میں مولانا کو اندازہ ہوا کہ اسلام پر انگریزی زبان میں جو کتابیں آ رہی ہیں وہ نہایت غلط ہیں۔ اس سے انھیں خیال ہوا کہ علمائے دینی کو انگریزی اور دوسری یورپین زبانیں جاننی چاہئیں۔ تاکہ وہ مغربی زبانوں میں اسلام کا صحیح لٹریچر فراہم کر سکیں۔ اس سلسلہ میں مولانا سید سلیمان ندوی نے ایک بار ان سے عرض کیا کہ عربی کے ہر طالب علم کے لئے آپ انگریزی پڑھنا کیوں ضروری قرار دیتے ہیں۔ مثلاً جو لوگ فقیہہ بننا چاہتے ہیں ان کو انگریزی کیا کام دے گی۔ فرمایا س " عجیب بات کہتے ہو ۔ اگر آج ہمارے فقہاء انگریزی جانتے اور ہماری فقہ کو انگریزی میں منتقل کر سکتے تو ہدایہ وغیرہ کے انگریزی دوں اور غیر مسلموں کے کئے ہوئے غلط ترجمے آج عدالتوں میں سند نہ قرار پاتے۔ (۱۳۵) مولانا سید سلیمان ندوی کے الفاظ میں غالباً مولانا شبلی کو یہ احساس ہو گیا تھا کہ اگر وہ انگریزی جانتے ہوتے تو کیا کچھ اسلام کی خدمت کر سکتے تھے۔ اس لئے من نکر دم شما حذر کنید کے اصول پر وہ چاہتے تھے کہ اب علماء ایسے ہوں جو دین علم کے ساتھ وقت کی زبان بھی جانتے ہوں تاکہ وقت کے ذ ہنوں پر اسلام کا سکہ بٹھایا جاسکے۔

‹ Previous page Next page › Contents of September 1986 All issues

Printed page