Al-Risala · January 1986 · page 25

خبر نامه اسلامی مرکز - ۱۵

الرسالہ، جنوری ۱۹۸۶، صفحہ ۲۵

خبر نامه اسلامی مرکز - ۱۵

۱- ۲۷ اکتوبر ۱۹۸۵ء کو مہینہ کا آخری اتوار تھا۔ حسب معمول مرکز میں ماہانہ درسِ قرآن کا اجتماع ہوا۔ صدر اسلامی مرکز نے اسلامی عبادت کے موضوع پر قرآن کی روشنی میں ۴۵ منٹ کی گفتگو کی۔ حاضرین میں بہت سے نئے نئے لوگ شامل تھے۔

۲- ہالینڈ میں ایک اسلامی مرکز ہے جس کا نام اور پتہ یہ ہے :

Moslim Informatie Centrum

Beeklaan 207, Postbus 61217, 2506 AE Den Haag, Holland اس کے ایک ذمہ دار (Abdoel Qayyoum Boedhoe) ۲۷ اکتوبر کو مرکز میں آئے۔ انھوں نے مرکز کے پروگرام سے بہت دل چسپی کا اظہار کیا۔ ان کی دل چسپی کے پیش نظر رسالہ انگریزی ان کے نام جاری کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ہالینڈ میں کثرت سے لوگ اسلام قبول کر رہے ہیں۔ اس وقت اسلام ہالینڈ کا دوسرا سب سے بڑا مذہب ہے۔

۳- عربی پریس میں اسلامی مرکز کے افکار مسلسل شائع ہو رہے ہیں۔ ریاض کے ہفت روزہ الدعوة (۲۸ اکتوبر ۱۹۸۵ء) میں صدر اسلامی مرکز کا ایک مضمون خصوصی طور پر شائع ہوا ہے ۔ اس کا عنوان ہے : الدعوة الاسلامية في العصر الحديث ۔ اسی طرح ماہنامہ البلاغ (کویت) کی اشاعت ۲۴ رجب1400ھ میں صدر اسلامی مرکز کی عربی کتاب حکمتہ الدین کا لمبا اقتباس نمایاں طور پر شائع کیا گیا ہے اور آخر میں یہ الفاظ درج ہیں : نقلًا عن كتاب " حکمتہ الدین " للكاتب الہندی الکبیر وحید الدین خان ۔

۴- ہندوستان کے ایک بڑے شہر میں ایک مسجد غیر مسلم محلہ میں واقع ہے ۔ یہاں کے غیر مسلم صاحبان نے مطالبہ کیا کہ صبح کی نماز کی اذان لاوڈاسپیکر پر نہ دی جائے ۔ اس مسئلہ پر کافی تناؤ پیدا ہو گیا۔ حسب معمول مسلمانوں میں ایسے نوجوان اٹھے جنھوں نے کہا کہ ہم جیل جائیں گے مگر لاؤڈ اسپیکر کو بند نہیں کریں گے۔ یہ قصہ چلتا رہا۔ یہاں تک کہ مسلمانوں کے کچھ سنجیدہ لوگوں نے یہ تجویز پیش کی کہ صدر اسلامی مرکز کو خط لکھا جائے اور ان کی رائے لی جائے ۔ وہ جو رائے دیں اس کے مطابق عمل کیا جائے ۔ اس کے مطابق صدر اسلامی مرکز نے وہاں کے مسلمانوں کو ایک خط لکھا جس میں انہیں یہ مشورہ دیا کہ فی الحال وہ برادرانِ وطن کے مطالبہ کو مانتے ہوئے صبح کی اذان بغیر

‹ Previous page Next page › Contents of January 1986 All issues

Printed page