برانام
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۶، صفحہ ۲۲
اس آیت میں جس چیز سے منع کیا گیا ہے ، اس کا تلخ تجربہ ہم کو ماہنامہ الرسالہ کے سلسلہ میں ہوا۔ الرسالہ میں اسلام کے جن پہلوؤں کو نمایاں کیا جارہا ہے ان میں سے ایک وہ ہے جس کا تعلق تعمیر ملت سے ہے۔ الرسالہ موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کو تلقین کرنا ہے کہ وہ قرآن کے حکم کے مطابق صبر اور اعراض کا طریقہ اختیار کریں۔ اس بات سے برہم ہو کر کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ الرسالہ مسلم دشمنوں کا ایجنٹ ہے، وہ مسلمانوں کو بزدل سکھارہا ہے ، وغیرہ ۔
اس طرح کے تبصرے ، مذکورہ آیت کے مطابق ، بلاشبہ فسق ہیں ۔ یہ ہم کو وہ نام دینا ہے جو ہم نے اپنا نام نہیں رکھا ، اور ہماری طرف وہ الفاظ منسوب کرتا ہے جو ہم نے اپنی زبان سے ادا نہیں کیا۔ لوگوں کو اگر کہنا ہے تو یہ کہیں کہ الرسالہ صبر اور اعراض کی پالیسی پر عمل کرنے کا سبق دیتا ہے اور ہم فلاں شرعی یا عقلی دلیل کی بنا پر اس کو رد کرتے ہیں۔ انھیں جو کچھ بولنا ہے " صبر اور اعراض " پر بولیں نہ کہ " بزدلی " یا کسی اور نام پر جو انھوں نے خود سے گھڑ کر ہمارے اوپر چسپاں کر دیا ہو۔ ہم نے جو کہا ہے وہ یہ ہے کہ " مسلمان صبر کریں " ہم نے یہ نہیں کہا کہ " مسلمان بزدلی بنیں " ایسی حالت میں جو شخص ہمارے اوپر وہ لفظ چسپاں کرتا ہے جو ہم نے نہیں کہا تو اس کو جاننا چاہیے کہ اس کے اوپر قرآن کی مذکورہ آیت چسپاں ہو رہی ہے ، خواہ وہ چاہے یا نہ چاہے ۔
مذکورہ آیت میں مزید یہ فرمایا گیا ہے کہ دوسرے شخص کو برا کہنے والا اگر توبہ نہ کرے تو اللہ کے یہاں وہ خود ظالم قرار پائے گا۔ یہی بات حدیث میں مختلف الفاظ میں آئی ہے۔ یہاں ہم چند روایتیں نقل کرتے ہیں :
عن ابی ذر قال قال رسول الله صلی اللہ علیہ حضرت ابو ذر کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وسلم لا يرمى رجل رجلاً بالفسوق ولا يرميه فرمایا کہ جب ایک شخص دوسرے شخص کو فسق یا کفر بالكفر الا ارتدت عليه ان لم يكن کا الزام لگائے تو یہ الزام ضرور کہنے والے پر لوٹے صاحبه كذالك (رواه البخاري) وعن ابن عمر گا اگر اس کا ساتھی ایسا نہ ہو ۔ حضرت عبداللہ بن قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ايما عمر کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا رجل قال لاخيه كافر فقد باء بها احد هما کہ جو شخص بھی اپنے بھائی کو کافر کہے تو وہ ضرور (متفق عليه) وعن ابی ذر قال قال رسول الله صلی اللہ دونوں میں سے ایک پر پڑے گا۔ حضرت ابو ذر کہتے
‹ Previous page Next page › Contents of October 1986 All issues