Al-Risala · October 1986 · page 29

خواب پورا ہو گیا

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۶، صفحہ ۲۹

وغیرہ ہیں۔ اسی طرح یہاں ہندوستان کی تمام زبانوں کے بولنے والے پائے جاتے ہیں۔ نیز غیر ملکی زبانوں کے بھی۔ تاہم مرمٹی زبان کو غلبہ حاصل ہے۔

بمبئی ٹائمز (The Bombay Times) ،غالباً ہندوستان کا پہلا انگریزی اخبار ہے جو بمبئی سے جاری ہوا۔ یہ اخبار ۱۸۳۸ء میں بمبئی ٹائمز کے نام سے جاری ہوا تھا ، اب یہی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے نام سے نکل رہا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے سر ورق پر لکھا رہتا ہے : جاری شدہ ۱۸۳۸ء ۔ اس کا مطلب یہی ہے۔ کیوں کہ ۱۸۳۸ء میں ’’ٹائمز آف انڈیا‘‘ نام کا اخبار موجود نہ تھا۔

میرا ایک خیال یہ ہے کہ کچھ چیزیں کسی خاص مقام کے لیے مقدر ہوتی ہیں اور وہ ٹھیک اسی مقام پر واقع ہوتی ہیں۔ بمبئی میں میں نے ایک خواب دیکھا۔ یہ بڑا عجیب خواب تھا۔ اور شاید یہی مقدر تھا کہ اس خواب کو میں بمبئی میں دیکھوں ۔

بمبئی میں میرا قیام لینڈس اینڈ (Lands End) کے گیسٹ ہاؤس میں تھا۔ یہ عمارت مالابار ہل پر واقع ہے ۔ یہاں ۲۲ اور ۲۳ اگست کی درمیانی رات کو میں نے ایک خواب دیکھا۔ خواب بہت صاف تھا۔ میں نے دیکھا کہ کچھ لوگ مجھے پھانسی دے کر مار ڈالنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے مجھے لکڑی کی ایک میز کے اوپر کھڑا کیا۔ اوپر چھت کے ساتھ پھانسی کا پھندا لٹک رہا تھا۔ ان لوگوں نے پھانسی کا پھندا میرے گلے میں ڈال کر میز میرے قدموں کے نیچے سے ہٹا دی۔ میں پھانسی کی رسی کے ساتھ لٹک گیا اور اسی وقت مرگيا۔ اس عمل کے دوران مجھے ذرا بھی کوئی تکلیف نہیں ہوئی ۔ میں نہ اس کو دیکھ کر گھبرایا اور نہ میں نے کوئی مزاحمت کی۔ اس سے بھی زیادہ عجیب بات یہ ہے کہ پھانسی لگنے کے فوراً بعد میں وہاں دوبارہ زندہ موجود تھا۔ جب ان لوگوں نے دیکھا کہ میں دوبارہ زندہ ہو گیا ہوں تو انھوں نے پھر اسی طرح مجھ کو میز کے اوپر کھڑا کیا۔ اور مذکورہ طریقے سے دوبارہ مجھے پھانسی دی ۔ اب بھی یہی ہوا کہ میں بلا تکلیف مرگيا۔ اور اس کے فوراً بعد دوبارہ پہلے کی طرح وہاں زندہ موجود تھا اب ان لوگوں نے پھانسی کا یہی عمل میرے ساتھ تیسری بار کیا۔ مگر تیسری بار ایسا ہوا کہ جیسے ہی رسی میری گردن میں ڈالی گئی میری نیند کھل گئی۔ تیسری بار میں مرنے سے پہلے جاگ اٹھا ۔

‹ Previous page Next page › Contents of October 1986 All issues

Printed page