Al-Risala · October 1986 · page 36

خواب پورا ہو گیا

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۶، صفحہ ۳۶

بات یہ ہے کہ اپنے مواد کے اعتبار سے اردو صحافت وہ مریض صحافت بن کر رہ گئی ہے جس کو انگریزی میں ایلو جرنلزم (Yellow journalism) کہا جاتا ہے۔ ایلو جرنلزم کی اصطلاح امریکہ میں انیسویں صدی کے آخر میں پیدا ہوئی۔ اس سے مراد سنسنی خیزی کی صحافت ہے۔ اس قسم کی صحافت امریکہ وغیرہ میں بہت عرصہ پہلے ختم ہو گئی۔ مگر ہندوستانی مسلمانوں کے پھٹے پر پن کا یہ نتیجہ ہے کہ ہمارے اکثر اردو اخبارات میں آج بھی وہ اپنی بدترین شکل میں جاری ہے ۔ مسلمانوں کے درمیان اس مریض صحافت کے پھیلنے کا راز کیا ہے۔ اس سلسلہ میں میں نے کہا کہ اس کا راز مسلمانوں کی تعلیمی اور صنعتی پس ماندگی ہے۔ صحافت کو جو چیز غذا پہونچاتی ہے وہ انڈسٹری ہے اور مسلمان اس ملک کی انڈسٹری میں ایک فی صد بھی حصہ دار نہیں ۔ صنعتی کارخانے بڑے پیمانے پر عوام کی ضرورت کا سامان تیار کرتے ہیں ۔ انھیں ضرورت ہوتی ہے کہ وہ اپنی صنعتی پیداوار سے عوام کو باخبر کریں۔ اس ضرورت نے صنعتی اشتہار کو وجود دیا ہے ۔ یہ صنعتی اشتہار ہی دراصل جدید صحافت کی غذا ہیں۔ مسلمانوں کے پاس چوں کہ صنعت نہیں اس لیے ان کے اخبارات کے لیے اس غذا کا سامان بھی نہیں ۔

یہی کمی ہے جس کی تلافی کے لیے مسلمانوں میں وہ چیز وجود میں آئی ہے جس کو میں مریض صحافت کہتا ہوں ۔ یعنی سنسنی خیز خبریں اور جذباتی مضامین چھاپ کر لوگوں کو بھڑکانا تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اخبار خریدیں۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ صنعتی اشتہار سے محرومی نے اردو صحافت کو ایلو جرنلزم کا نمونہ بنا دیا ہے ۔ جو لوگ اپنے جیبوں میں ڈاکٹری اور انجینیرنگ کی اعلیٰ ڈگریاں لیے ہوئے ہوں انھیں دادا بننے کی ضرورت نہیں۔ دادا گیری کا پیشہ ہمیشہ وہ لوگ اختیار کرتے ہیں جو اپنی غفلت کے نتیجہ میں جاہل رہ گئے ہوں ۔ المیہ کی یہی وہ قسم ہے جس نے ہماری اردو صحافت کو موجودہ زمانہ میں مریض صحافت بنا کر رکھ دیا ہے ۔

مجھے ایک بار ایک اردو اخبار کے دفتر میں جانے کا اتفاق ہوا۔ ادارتی اسٹاف سے ملاقات ہوئی ۔ گفتگو کے دوران ان کی لیاقت کا جو اندازہ ہوا اس سے مجھے سخت مایوسی ہوئی ۔ ادارہ کے ایک صاحب سے میں نے کہا کہ جرنلزم کی ایک قسم ہے جس کو ایلو جرنلزم (Yellow journalism) کہا جاتا ہے ۔ کیا آپ بتائیں گے کہ یہ اصطلاح کیسے بنی اور اس کی ابتدائی تاریخ کیا ہے ۔ وہ

‹ Previous page Next page › Contents of October 1986 All issues

Printed page