Al-Risala · October 1986 · page 39

خواب پورا ہو گیا

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۶، صفحہ ۳۹

مجھے ایک بار ایک مسلم کانفرنس میں شرکت کا اتفاق ہوا۔ اس میں مسلم اخبارات کے ایڈیٹر بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔ کانفرنس کا موضوع " تعمیر ملت " تھا۔ مگر میں نے دیکھا کہ جو شخص بھی اسٹیج پر آتا ہے وہ ایک دومنٹ کے بعد ہی " تعمیر " سے ہٹ کر " تخریب " کے موضوع پر بولنا شروع کر دیتا ہے۔ تعمیر ملت کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس عملاً " دشمنان ملت " کے خلاف احتجاج کے ہم معنی بن گئی۔

یہی ہمارے اکثر اخبار نویسوں کا حال ہے۔ ان سے اگر کسی تعمیری موضوع پر لکھنے کے لیے کہئے تو ایسا محسوس ہوگا جیسے ان کے پاس تعمیری خیالات کو ادا کرنے کے لیے الفاظ ہی نہیں ۔ مگر مسلم دشمنی اور ہندو فرقہ واریت پر لکھنا ہو تو ان کی فہرست الفاظ لا محدود حد تک وسیع ہو جاتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان کے فرقہ وارانہ فسادات ہمارے اخبار نویسوں کے لیے موسم بہار کا درجہ رکھتے ہیں ۔ وہ ان کی محبوب ترین غذا ہیں ۔ ایسی کسی خبر کو سنتے ہی فوراً ان کے ذہن میں مضامین کا فوارہ ابل پڑتا ہے۔ وہ ان فرقہ وارانہ جھگڑوں کی مبالغہ آمیز کہانیاں بناتے ہیں ۔ وہ ان کو انتہائی جذباتی سرخیوں کے ساتھ اپنے اخبار میں شائع کرتے ہیں ۔ مجھے یہ کہنے کے لیے معاف کیجیے کہ آج کل کے اردو اخبارات مجھے اتنے زیادہ سطحی معلوم ہوتے ہیں کہ میں کبھی ان کو شوق کے ساتھ نہیں پڑھ پاتا۔ میں اکثر سوچتا ہوں کہ میری سزا کے لیے یہ کافی ہے کہ مجھے کسی ایسے کمرہ میں بند کر دیا جائے جہاں صرف اردو اخبارات ہوں اور مجھ سے کہا جائے کہ تم یہاں رہ کر بس ان اردو اخبارات کو پڑھتے رہو۔ مگر ہمارے اخبار نویسوں کی خوش قسمتی سے عام حالت یہ نہیں ہے ۔ ہماری قوم کے بیشتر افراد یا تو جاہل ہیں یا بے شعور۔ قوم کا یہ ذہنی افلاس ان حضرات کی صحافتی فصل کے لیے بہترین مارکٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔ چنانچہ بے شعور عوام کی بھیڑ جو باتوں کو گہرائی کے ساتھ سمجھنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، وہ ان کو خریدتی ہے اور نہایت ذوق وشوق کے ساتھ پڑھتی ہے ۔ یہ بلاشبہ ایک سطحی کاروبار ہے اور اسی سطحی کاروبار کا دوسرا نام مسلمانوں کی اردو صحافت ہے ۔

ایک اردو اخبار کے مسلمان ایڈیٹر جو اب مرحوم ہو چکے ہیں ، ان کے متعلق مجھے معلوم ہے کہ وہ ایک جن سنگھی اردو اخبار کے خلاف دھواں دھار ادارے لکھتے تھے ۔ اور جن سنگھی اخبار

‹ Previous page Next page › Contents of October 1986 All issues

Printed page