Al-Risala · October 1986 · page 43

ہم کو دوسروں کی غلطی کو سنبھالنا پڑتا ہے

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۶، صفحہ ۴۳

کے طالب علم نہ ہوں تو آپ ان علوم کو سمجھ بھی نہیں سکتے ۔

حسب پرو گرام کانفرنس کے آخر میں میری دوسری تقریر ہوئی ۔ یہ تقریر تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔ میں نے اپنی تقریر کا آغاز ان الفاظ سے کیا ــــــــ حقیقت واقعہ سے مطابقت کا نام کامیابی ہے اور حقیقت واقعہ سے مطابقت نہ کرنے کا نام ناکامی : What is success? To live in accordance with realities. What is failure? To defy them. قرآن وحدیث سے اور مختلف مثالوں سے تشریح کرتے ہوئے میں نے بتایا کہ خدا نے اس دنیا کو اس ڈھنگ پر بنایا ہے کہ یہاں ایک اور دوسرے کے درمیان مقابلہ اور مسابقت پیش آئے ۔ پھر کوئی جیتے اور کوئی ہارے ۔ کوئی غالب ہو اور کوئی مغلوب رہے۔ یہ زندگی کی ایک حقیقت ہے اور یہ تخلیق الہی کے عین مطابق ہے ۔ اس لیے وہ بہر حال باقی رہے گی ۔ یہاں تک کہ قیامت آجائے ۔ ہمیں چاہیے کہ شکایت اور احتجاج کا طریقہ چھوڑ کر حکیمانہ تدبیر اور تعمیری استحکام کے ذریعہ اپنے مسائل کو حل کریں ۔ یہ تقریر انشاء اللہ مرتب کر کے شائع کر دی جائے گی ۔

بمبئی میں لوگوں کا اصرار تھا کہ میں مزید قیام کروں ۔ مگر میرے لیے مزید ٹھہرنے کا موقع نہیں تھا۔ اس لیے معذرت کر کے ۲۴ اگست ۱۹۸۶ کی صبح کو میں دہلی واپس آگیا۔ قیمت میں اضافہ سابقہ اعلان کے مطابق الرسالہ اردو اور انگریزی کی قیمت میں جنوری ۱۹۸۷ سے اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جنوری ۱۹۸۷ سے الرسالہ کی قیمتیں حسب ذیل ہوں گی ۔ فی شماره چار روپیه سالانه ۳۸ روپیه اسی نسبت سے ایجنسی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جائے گا ۔

‹ Previous page Next page › Contents of October 1986 All issues

Printed page