ہم کو دوسروں کی غلطی کو سنبھالنا پڑتا ہے
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۶، صفحہ ۴۴
اردو کے علاوہ دوسری زبانوں میں بھی الرساله کے مضامین کثرت سے نقل کیے جا رہے ہیں۔ مثلاً دہلی کے سہ ماہی انگریزی مجلہ (Amity and Solidarity) نے اپنی اشاعت جون ۱۹۸۶ میں صفحہ 37 پر الرساله کا ایک مضمون نمایاں طور پر شائع کیا ہے۔ اس کا عنوان ہے : An incident from the life of Umar Faruq, the Second Caliph. بمبئی کا انگریزی ویکلی (Clarity) اکثر الرساله کے مضامین نقل کرتا ہے۔ مثلاً اس کی اشاعت ۲۰ جولائی ۱۹۸۶ صفحہ ۹ پر الرساله کا ایک مضمون حوالہ کے ساتھ شائع کیا گیا ہے۔ بمبئی کے انگریزی ہفتہ وار (Clarity) کے ایڈیٹر مسٹر کونے پلے ۲۰ جولائی ۱۹۸۶ کو مرکز میں آئے اور اپنے اخبار کے لیے صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ انٹرویو کا خاص مقصد ملکی حالات کے بارہ میں صدر اسلامی مرکز کے خیالات کو ریکارڈ کرنا تھا ۔ یہ انٹرویو کلیر ٹی ۱۰ اگست ۱۹۸۶ میں شائع ہو چکا ہے۔
ایک صاحب کان پور سے اپنے خط (۲ جولائی ۱۹۸۶) میں لکھتے ہیں: الرساله کیا ہے، ایک تازیانہ ہے جس کو پڑھنے کے بعد ذہن فوراً آخرت کے احوال کی طرف منتقل ہو کر قلب میں ایک کیفیت پیدا ہوتی ہے جو بیان سے باہر ہے ۔ قلب متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔ آپ کا سایہ دیر تک باقی رکھے تاکہ امت مسلمہ کے لیے خصوصاً اور پوری انسانیت کے لیے عموماً تا دیر مستفید ہونے کا موقع ملے۔ (محمد اجمل لاری) الرساله انگریزی خدا کے فضل سے دن بدن اپنی مقبولیت بڑھا رہا ہے ۔ ہر طبقہ کے لوگوں کے خطوط ہم کو موصول ہوتے رہتے ہیں ۔ مثلاً ایک خط کا مضمون حسب ذیل ہے : I am getting the 'Al-Risala' monthly regularly, thanks to the kind gift of Mrs. T.R. Sherwani. It is a wonderful publication, bringing before us the universal truths in simple easily understandable language. It opens windows of inspiration. I request each reader to gift this publi- cation to at least one friend, so that the message in 'Al-Risala' can spread yet further. I therefore, enclose Rs. 36/- by draft and request you to enrol Shri Ak Shobh Singh, Kashipur House, Ayarpata, Naini- tal 263001 as a subscriber. Thanks, yours faithfully, Dr (Mrs) Kanak Bhargava MBBS, Ellesmere, Nainital
‹ Previous page Next page › Contents of October 1986 All issues