شراب کی حرمت
الرسالہ، نومبر ۱۹۸۶، صفحہ ۱۴
A special offense related to drinking is alcohol-impaired driving of motor vehicles and the resulting high rate of accidents, with fatalities, personal injuries, and property damage. Alcohol, for example, is involved in about one-third of the more than 50,000 annual road traffic fatalities in the United States, in possibly 500,000 injuries to persons, and in more than $ 1,000,000,000 worth of property damage (1/449). ٹائمس آف انڈیا (۶ نومبر ۱۹۸۵) میں ایک رپورٹ چھپی تھی جس کا عنوان تھا جرم سے پہلے شراب پیو (Drink before crime) اس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ امریکہ میں جو لوگ جیل خانوں میں ہیں اور جن پر تشددانہ جرم کرنے کا الزام ہے، ان کی آدھی سے زیادہ تعداد وہ ہے جس نے جرم کرنے سے پہلے شراب پیا تھا۔ مجرمانہ افعال کے سلسلہ میں شراب کے رول کا زبردست مطالعہ کرنے کے بعد امریکہ کے محکمہ انصاف کے شعبہ اعداد و شمار نے بتایا ہے کہ ۳۲۱۱۲ سنگین مجرمین میں سے ۵۴ فی صد ایسے افراد پائے گئے جو کہ جرم کے وقت شراب پئے ہوئے تھے: More than half of jail inmates convicted of violent crimes had been drinking before committing the offences, says an official report. In a grim study of alcohol's role in fueling crimes a report by the U.S. bureau of justice statistics showed that altogether, 54 per cent of 32,112 people convicted of violent crimes had been drinking, reports AP. یہ ایک حقیقت ہے کہ شراب ام الخبائث ہے ۔ یعنی تمام برائیوں کی جڑ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ شراب آدمی کے سوچنے اور محسوس کرنے کی صلاحیت کو ماؤف کر دیتی ہے۔ آدمی کے اندر ایک احساس چھپا ہوا ہے جو اس کو صحیح اور غلط بتاتا ہے اور انجام اور بد انجامی سے متنبہ کرتا ہے ۔ یہ احساس جرم کو روکنے کے لیے سب سے بڑا محرک ہے۔ شرمندگی کا احساس ، جرم کے نتیجہ کا خوف ، دوسرے انسانوں کے لیے مہربانی ۔ اس قسم کے احساسات ہر آدمی کے اندر فطری طور پر موجود ہیں اور وہ جرم کو روکنے میں زبردست عامل کا کام کرتے ہیں۔ مگر شراب آدمی کو نشہ میں مبتلا کر کے اس کو بے حس بنا دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آسمانی شریعت میں شراب کو مطلق حرام قرار دیا گیا ہے۔ حتی کہ اس کی تھوڑی سی مقدار جو بظاہر بے ضرر معلوم ہوتی ہے وہ بھی حرام ہے ۔ ایسا اس لیے ہے تاکہ شراب سے مکمل کراہیت پیدا ہو
‹ Previous page Next page › Contents of November 1986 All issues