ایک تقاضا
الرسالہ، نومبر ۱۹۸۶، صفحہ ۳۳
کی حالت کو بتا رہا ہے ــــ مسلمان ماضی کی دنیا میں ”زیادہ“ تھے مگر حال کی دنیا میں وہ کم ہو کر رہ گئے۔ بھوپال آزادی کے بعد کے ہندوستان میں گم نامی کی تاریکی میں جا چکا تھا۔ اس کو دوبارہ شہرت صرف 1984 میں ہوئی اور وہ بھی ایک بربادی کے واقعہ کے ذریعہ۔ 3 دسمبر 1984 کو یہاں یونین کاربائیڈ کمپنی کے پیسٹی سائیڈ پلانٹ میں حادثہ ہوا۔ ایک ٹینک جس میں ہم ٹن مہلک گیس بھری ہوئی تھی، اس میں شگاف ہو گیا۔ گیس کہر اور دھوئیں کی شکل میں باہر آنے لگی۔ ایک گھنٹہ کے اندر اس کی چالیس ٹن گیس باہر آگئی۔ 20 مربع کلومیٹر کے رقبہ میں ہر سانس لینے والا اس سے متاثر ہوا۔ تقریباً ڈھائی ہزار (عوامی رائے کے مطابق اس سے بہت زیادہ آدمی مر گئے۔ تقریباً تین لاکھ آدمی پر اس نے اثر ڈالا۔ اس حادثہ کی تلافی (Compensation) کا کیس امریکہ کی عدالت میں چل رہا تھا۔ ہندوستان کی حکومت نے بھوپال کے شہریوں کی طرف سے مطالبہ کیا تھا کہ یونین کاربائیڈ کمپنی ایک بلین ڈالر (1200 کروڑ روپیہ) ادا کرے۔ مگر 14 مئی 1989 کے فیصلہ میں امریکی جج نے زر تلافی کی ادائیگی سے انکار کر دیا۔ بھوپال کے کچھ لوگوں نے بتایا کہ زیادہ تر واقعات گھبراہٹ میں ہوئے۔ جب مہلک گیس فضا میں پھیلی تو لوگ گھبرا کر باہر بھاگے۔ باہر بھاگنے میں ایک تو وہ پوری طرح گیس کی زد میں آگئے ۔ دوسرے دوڑنے بھاگنے کی وجہ سے ان کی سانس تیز ہوگئی اور نتیجہ گیس زیادہ مقدار میں ان کے اندر جانے لگی۔ اس کے برعکس جو لوگ کسی وجہ سے بھاگ نہ سکے اور دروازے اور کھڑکی بند کر کے گھر کے اندر رکے رہے وہ نسبتاً گیس کے مہلک اثرات سے محفوظ رہے ــــ آدمی ہمیشہ ”اقدام“ کی بات سوچتا ہے۔ حالانکہ اکثر حالات میں اقدام یہ ہوتا ہے کہ سرے سے کوئی اقدام نہ کیا جائے ۔
مسٹر جیکسن براوننگ(Jackson (Jackson Browning) امریکہ کی مذکورہ یونین کاربائیڈ کمپنی کے ہیلتھ ڈائرکٹر ہیں۔ انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری کمپنی نے اس قسم کے دو پلانٹ لگائے ہیں ایک امریکہ میں اور دوسرا ہندوستان میں۔ امریکہ کے پلانٹ میں کمپیوٹر تحفط نظمی نظام (Computerised safety system) لگا ہوا ہے۔ یہ سسٹم نہایت حساس ہوتا ہے اور اس قسم کی کسی خرابی کو پیشگی طور پر معلوم کر کے اس کی اصلاح کر دیتا ہے۔ اس قسم کا کمپیوٹر سسٹم ہندوستان کے پلانٹ میں بھی لگنا چاہیے تھا۔ مگر وہ لگایا نہ جاسکا، جس کے نتیجہ میں اتنا بڑا حادثہ پیش آیا۔ اس کی وجہ ان کے نزدیک ہندوستان میں اس کی پشت پناہی کرنے والے نظامامات کا نہ ہونا اور معاشی التو پر زورزے کی ناکافی فراہمی ہے
‹ Previous page Next page › Contents of November 1986 All issues