Al-Risala · November 1986 · page 35

ایک تقاضا

الرسالہ، نومبر ۱۹۸۶، صفحہ ۳۵

نگرانی مدھیہ پردیش کے مشہور آرکیٹیکٹ جناب سرور قریشی صاحب نے کی اور عملی نگرانی محنت و لگن سے مولانا عمران خاں صاحب کے بھائی مولانامحمد سلمان صاحب نے کی۔

مولانا محمد عمران خاں صاحب ندوی (۷۵ سال) بھوپال کی خاص شخصیت ہیں ۔ اس سے پہلے وہ ندوہ (لکھنؤ) میں مہتمم تھے۔ عجیب بات ہے کہ وہ ندوہ میں جس کمرہ میں رہا کرتے تھے ، اسی کمرہ میں بھی اپنے قیام ندوہ کے زمانہ میں مقیم رہا۔ مولانا محمد عمران خاں سے اس سفر میں دو بار ملاقات ہوئی ۔ ایک بار موصوف کی رہائش گاہ پر اور دوسری بار اس وقت جب کہ مولانا موصوف باز دید کے لیے میری قیام گاہ پر تشریف لائے۔ مولانا میری بعض کتابیں مثلاً پیغمبر انقلاب “ پڑھ چکے ہیں اور اس سے اتفاق فرماتے ہیں ۔ موجودہ تاج المساجد مولانا عمران خاں صاحب ہی کا کارنامہ ہے ۔ انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا (۱۹۸۴) میں بھوپال کے تذکرہ کے ذیل میں وہاں کی سب سے نمایاں عمارت کے طور پر جو تصویر شائع کی گئی ہے وہ تاج المساجد کی تصویر ہے ۔ اس کو ہندوستان کی سب سے بڑی مسجد (The largest mosque in India) بنایا گیا ہے ۔ مگر یہ تصویر اس کی جدید تکمیل سے پہلے کی ہے ۔ چنانچہ اس میں موجودہ تاج المساجد کے بلند و بالا منارے موجود نہیں ہیں ۔ میں تاج المساجد کے منتظمین سے گزارش کروں گا کہ وہ انسائیکلو پیڈیا کے ایڈیٹروں کو اس کی تازہ تصویر روانہ کردیں تاکہ وہ اگلے ایڈیشن میں اس کو شائع کرسکیں ۔ بھوپال کی تاج المساجد اونچائی پر بنائی گئی ہے ۔ نیز اس کے منارے غیر معمولی طور پر بلند ہیں ۔ یہ منارے آزادی کے بعد کے دور میں بنائے گیے ہیں۔ بھوپال میں آپ کہیں بھی کھڑے ہوں ، آپ کو سب سے زیادہ نمایاں چیز تاج المساجد دکھائی دے گی ۔ تاج المساجد کے اونچے مینار تمام دوسری عمارتوں کے اوپر اس طرح ابھرے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جیسے بونے آدمیوں کے درمیان چھ فٹ کا لمبا آدمی نمایاں طور پر کھڑا ہوا ہو۔

میں نے ایک تقریر میں کہا کہ یہ واقعہ ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے علامتی سبق ہے ۔ وہ یہ کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے لیے بعض پہلوؤں سے ایسے مواقع پائے جاتے ہیں جو خود مسلم ممالک میں بھی موجود نہیں ۔ آج کسی بھی مسلم ملک میں یہ ممکن نہیں، کہ وہاں غیر مذہب کے لوگ اپنا عبادت خانہ اتنا اونچا بنائیں کہ وہ تمام دوسری عمارتوں (بشمول مساجد اور سرکاری دفاتر) سے اوپر اٹھ جائے ۔ جب کہ مسلمانوں کو اس ملک میں یہ موقع پوری طرح حاصل ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of November 1986 All issues

Printed page