Al-Risala · December 1986 · page 11

اسلام کی آفاقیت

الرسالہ، دسمبر ۱۹۸۶، صفحہ ۱۱

اسلام کی آفاقیت

اسلام جب شروع ہوا اس وقت عرب کے شہر یثرب ( مدینہ ) میں دو قبیلے آباد تھے ۔ ایک اوس اور دوسرے خزرج ۔ یہ دونوں قبیلے ہمیشہ آپس میں لڑتے رہتے تھے ۔ مگر جب ان پر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین توحید کی حقیقت کھلی اور وہ اسلام کے دائرہ میں داخل ہوئے تو ان کی آپس کی لڑائیاں ختم ہوگئیں ۔ دو دشمن گروہ ایک دوسرے کے دوست گروہ بن گئے ۔ اپنے اپنے ذاتی مفاد کے لیے آپس لڑنے والے لوگ متحد ہو کر بلند تر انسانی مفاد کے مجاہد بن گئے ۔ ایسا کیوں ہوا ۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ پہلے دونوں قبیلے صرف اپنی اپنی بڑائی کو جانتے تھے ۔ اوس کا قبیلہ خزرج پر بڑا بننے کی کوشش کرتا اور خزرج کا قبیلہ اوس کے اوپر بڑا بننا چاہتا ۔ اس طرح دو بڑائیاں آپس میں ایک دوسرے سے ٹکراتی رہتی تھیں اور ان میں کبھی موافقت اور ہم آہنگی کی نوبت نہیں آتی تھی ۔ مگر جب انہوں نے اسلام کے ذریعہ ایک خدا کی بڑائی کو دریافت کیا تو ان کی اپنی الگ الگ بڑائیاں ختم ہوگئیں اور صرف ایک سب سے اونچی بڑائی باقی رہی ۔ پہلے دونوں قبیلے غیر مشترک بڑائیوں میں جی رہے تھے ، اب دونوں ایک ہی مشترک بڑائی میں جینے لگے ۔ یعنی خدا کی بڑائی ، جس سے بڑا اور کوئی نہیں ۔

یہ ہے سب سے بڑی آفاقیت جو اسلام انسان کو عطا کرتا ہے ۔ اسلام انسان کو توحید کا عقیدہ دیتا ہے ۔ یعنی یہ کہ خدا ایک ہے ۔ وہی سب کا خالق ہے ۔ وہی سب کا مالک ہے ۔ وہی سارے عالم کا نظام چلا رہا ہے ۔ خدا ہی کے دیئے سے آدمی کو ملتا ہے ۔ خدا نہ دے تو کوئی شخص کچھ بھی نہیں پا سکتا ۔ یہ توحید اسلامی آفاقیت کی بنیاد ہے ۔

جب آدمی اس کامل توحید کو اختیار کر لیتا ہے تو اس کی نظر میں ساری بڑائی صرف ایک خدا کے لیے ہو جاتی ہے ۔ بقیہ تمام چیزیں اس کی نظر میں یکساں ہو جاتی ہیں ۔ انسانوں کے درمیان جو طرح طرح کے اونچ نیچ ہیں وہ اس کو مصنوعی نظر آنے لگتے ہیں ۔ انسانوں کے درمیان جو مختلف قسم کی دیواریں اٹھا دی گئی ہیں وہ سب ڈھ جاتی ہیں ۔ ذات اور رنگ اور نسل اور جغرافیہ اور اس قسم کی دوسری بنیا دوں پر ایک انسان اور دوسرے انسان میں جو فرق کیا گیا ہے وہ سب مٹ جاتا ہے ۔ ہر انسان بندہ بن جاتا ہے اور ایک خدا سب کا معبود ۔

توحید کا عقیدہ آدمی کے اندر یہی عالمی ذہن پیدا کرتا ہے ۔ جس خدا کی طرف ایک انسان

‹ Previous page Next page › Contents of December 1986 All issues

Printed page