Al-Risala · December 1986 · page 20

جو بولا وہ نہیں بولا، جو چپ رہا وہی بولا

الرسالہ، دسمبر ۱۹۸۶، صفحہ ۲۰

مذکورہ آیت میں اہل کفر کی روش بتایا گیا ہے۔ ان میں سے کوئی ایک شخص نہیں جو بینہ کی بنیاد پر ہماری تنقید کرے ۔ یعنی وہ الرسالہ یا مطبوعات الرسالہ میں چھپے ہوئے افکار کو ہمارے اپنے الفاظ میں لے اور شرعی یا عقلی دلائل سے اس کو رد کرے ۔ ہر ایک صرف یہ کر رہا ہے کہ وہ ہمارے خلاف جھوٹی کہانیاں پھیلا رہا ہے۔ وہ غیر ثابت شدہ باتوں کی بنیاد پر ہمارے خلاف الزام تراشی کی مہم چلانے میں مصروف ہے ۔ یہ مخالفین بظاہر الرسالہ کی مخالفت کرتے ہیں ۔ مگر وہ ایسا نہیں کرتے کہ وہ الرسالہ کے صفحات سے ہمارے ثابت شدہ افکار کو لیں اور پھر دلائل اور براہین کی بنیاد پر ان افکار کو غلط ثابت کریں۔ اس کے برعکس وہ سنی سنائی اور بلا تحقیق باتوں کو لے کر ان کے ذریعہ ہم کو بدنام کرنے کی مہم چلا رہے ہیں ۔ یہ تنقید نہیں بلکہ قرآن کے مطابق یہ تعییب ہے۔ اور تعییب کی مہم چلانے والا خود اپنے آپ کو غلط ثابت کرتا ہے نہ کہ کسی دوسرے شخص کو۔ " ہمارے افکار کو ہمارے الفاظ میں لینے " کا لفظ میں نے بالقصد استعمال کیا ہے۔ کیوں کہ بعض لوگ بظاہر الرسالہ کا حوالہ دیتے ہیں مگر وہ بھی خود اپنے گھڑے ہوئے الفاظ کو ہماری طرف منسوب کر کے ہمیں بدنام کرتے ہیں۔ مثلاً کچھ لوگ کہتے ہیں کہ " الرسالہ مسلمانوں کو بزدلی کا سبق دیتا ہے " یہ کہنے والے کے اپنے الفاظ ہیں، وہ ہمارے الفاظ نہیں۔ ان کو کہنا چاہیے کہ الرسالہ موجودہ حالات میں مسلمانوں کو صبر اور اعراض کا سبق دے رہا ہے ، نہ کہ الرسالہ بزدلی کا سبق دے رہا ہے یہ مخالفین کے اپنے جھوٹے الفاظ ہیں جو انھوں نے بطور خود گھڑلیے ہیں ، وہ ہمارے لکھے یا بولے ہوئے الفاظ نہیں۔ ایسے لوگوں کو جاننا چاہیے کہ خدا نے کسی کو یہ لائسنس نہیں دیا ہے کہ وہ اپنے گھڑے ہوئے الفاظ کو کسی کے اوپر چسپاں کرے اور اس کی بنیاد پر سمجھ لے کہ وہ شخص غلط ثابت ہو گیا ۔

پٹنہ کا سفر ادارہ ترقی کا من سنس (Institute for Developing Common Sense) کی دعوت پر ہوا تھا۔ یہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ایک تنظیم ہے جس میں مسلم اور غیر مسلم دونوں شامل ہیں ۔

سادہ طور پر کامن سنس سے مراد وہ عام فہم باتیں ہیں جو ہر آدمی جانتا ہے اور بلا اختلاف ان کو مانتا ہے۔ مثلاً یہ کہ اس دنیا میں میں اکیلا نہیں ہوں، یہاں میرے سوا اور

‹ Previous page Next page › Contents of December 1986 All issues

Printed page