Al-Risala · February 1986 · page 27

قرآنی طریقہ

الرسالہ، فروری ۱۹۸۶، صفحہ ۲۷

ویٹیکن سٹی کا اپنا ٹیلی فون سسٹم ہے ۔ اپنا پوسٹ آفس ہے ۔ اپنا طاقت ور ریڈیو اسٹیشن ہے ۔ اپنی پولیس ہے۔ اپنا بینکنگ نظام ہے ۔ اپنی کرنسی ہے ۔ اس کے باشندے ایک ہزار سے بھی کم ہیں مگر ان کا اپنا علیحدہ پاسپورٹ ہوتا ہے ۔ یہ زیادہ ترچرچ کے عہدیدار اور کارکن مرد اور عورتیں ہیں ۔ ویٹیکن میں بہت سے چرچ ہیں ۔ ان میں سے قدیم ترین چرچ چوتھی صدی عیسوی کا بنا ہوا ہے ۔ یہاں تقریبا ہر چیز باہر سے آتی ہے ۔ مثلاً، کھانا ، پانی ، بجلی ، گیس وغیرہ ۔ یہاں کوئی انکم ٹیکس نہیں ہے ۔

ویٹیکن سٹی کی آزاد اور خود مختار حیثیت مسولینی کی حکومت کے زمانے میں ۱۹۲۹ میں منظور ہوئی۔ یہاں کی لائبریری اور یہاں کے میوزیم میں بہت سے قیمتی نوادرات موجود ہیں جن کو دیکھنے کے لیے لوگ برابر آتے رہتے ہیں ۔ ویٹیکن کا اپنا طاقت ور اطالوی اخبار ہے جس کا نام ہے L' Osserva - tore Romano یہاں کا پریس اتنا بڑا ہے کہ وہ ہر زبان میں کتاب چھاپ سکتا ہے ۔ جار جیا کی قدیم زبان سے لے کر ہندوستان کی تامل تک ہر زبان میں یہاں کتاب چھاپی جاسکتی ہے ۔

سب سے پہلے سینٹ پال روم میں آئے اور یہیں ان کی وفات ہوئی ۔ کہا جاتا ہے کہ سینٹ پیٹر بھی روم آئے تھے ۔ قرون وسطیٰ میں پوپ عملاً پورے یورپ کا مقتدر اعلیٰ تھا ۔ وہ کسی بادشاہ کو معزول کرنے کا حق رکھتا تھا۔ مگر بعد کو بادشاہوں نے بغاوت کی یہاں تک کہ چرچ اور اسٹیٹ کی علیحدگی عمل میں آئی ۔ بادشاہ سیاست کا حکمران قرار پایا اور پوپ مذہب کا ۔ یورپ میں پوپ کا سیاسی اقتدار باقاعدہ طور پر 1870 میں ختم ہوا ۔ ویٹیکن میں ایک اسلامی شعبہ بھی قائم ہے ۔ اس شعبہ کے ذمہ دار کا نام دینہ یہ ہے : Rev. Fr. Thomas Michel Secretariats pro Non-Christians 00120 Cittadel Vaticano Roma; Italy ویٹیکن پورے معنوں میں ایک 'اسٹیٹ' ہے ، صرف یہ کہ اس کے پاس باقاعدہ فوج نہیں۔ اس وقت دنیا بھر میں ۱۰۰ ملکوں سے اس کے سفارتی تعلقات ہیں۔ پہلے پوپ عام طور پر ویٹیکن سے باہر نہیں نکلتے تھے مگر موجودہ پوپ بہت متحرک قسم کے آدمی ہیں ۔ انھوں نے کثرت سے بیرونی سفر کیے ہیں اور دوسری غیر روایتی سرگرمیاں دکھائی ہیں۔ انہیں میں سے ایک ہے : ویٹیکن کے دو حریفوں - اینگلیکن چرچ اور اسلام سے تعلقات قائم کرنا۔ اگر چہ ایک مبصر کے الفاظ میں پوپ کو پہلے معاملے میں کامیابی ہوئی اور دوسرے معاملے میں

‹ Previous page Next page › Contents of February 1986 All issues

Printed page