قرآنی طریقہ
الرسالہ، فروری ۱۹۸۶، صفحہ ۳۰
دنیا کے چند خوبصورت ترین صدارتی محلوں میں سے ہے ۔ دکار کا یوف ایئر پورٹ (Yof Airport) امریکہ کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ یہاں مونگ پھلی کافی پیدا ہوتی ہے ۔ دوسری جنگِ عظیم تک یہاں کی مونگ پھلی تیل تیار کرنے کے لیے فرانس جاتی تھی ۔ اب خود ملک میں اس کے کارخانے کھل گئے ہیں ۔ دوسری بہت سی صنعتیں بھی یہاں پائی جاتی ہیں ۔ نہر سوئز بند ہونے کے زمانہ میں دکار کی بندرگاہ کی تجارتی سرگرمیاں کافی بڑھ گئی تھیں ۔ دکار اپنی قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے سیاحوں کا مرکز ہے ۔
دکار میں جب ہم مقررہ وقت پر ہوٹل سے ایئر پورٹ پہنچے تو معلوم ہوا کہ کسی تکنیکی سبب (Technical Reason) سے جہاز مزید لیٹ ہو گیا ہے۔ دوبارہ ہم ایک اور ہوٹل میں لے جائے گئے جس کا نام ہوٹل ترنگا (Hotel Sofitel Teranga) تھا ۔
ہوٹل کے نام میں ” ترنگا “ کا لفظ دیکھ کر ہمیں ہندوستانی لفظ ترنگا یا د آیا۔ جس کے معنی ہیں تین رنگ والا ۔ مگر مقامی زبان میں اس لفظ کا مطلب ہے تکریم ۔ ہوٹل ترنگا کا مطلب ہے عزت و تکریم والا ہوٹل ۔ دوبارہ جب میں دکار کے ایئر پورٹ پر پہنچا تو یہاں گامبیا کے ایک صاحب (احمد ڈرامے) سے ملاقات ہوئی ۔ ان سے پہلے بھی ملاقات ہو چکی ہے ۔ وہ بہت خوش ہوئے ۔ انھوں نے کہا کہ آج جب کہ میں یہاں دکار کے ایئر پورٹ پر تھا۔ دکار کا ایک آدمی آیا ۔ وہ آپ سے ملنا چاہتا تھا ، اس کو کسی طرح معلوم ہو گیا تھا کہ آپ آج یہاں سے گزر رہے ہیں۔ اس نے آپ کی عربی کتابیں اور مجلہ الامۃ (قطر) میں آپ کے بارہ میں مضمون پڑھا تھا۔ میں نے جب بتایا کہ میں آپ کو جانتا ہوں اور آپ سے ملا ہوں تو وہ بہت حیرت کے ساتھ مجھ سے آپ کے بارے میں سوالات کرتا رہا ۔ وہ دیر تک ایئر پورٹ پر رہا ۔ پھر مایوس ہو کر چلا گیا ۔ واضح ہو کہ ہوائی جہاز لیٹ ہو جانے کی وجہ سے اس وقت میں ہوٹل ترنگا میں تھا ۔ یہاں میرا قیام کمرہ نمبر ۲۰۳ میں تھا ۔ دکار کے ہوائی اڈہ پر دو امریکی مسلمانوں (سلیم بن غانم ، حسن عجرم) سے ملاقات ہوئی ۔ یہ دونوں اصلا لبنانی ہیں ۔ مگر ان کے آبار امریکہ میں رہنے لگے ۔ یہ لوگ اب صرف انگریزی زبان جانتے ہیں ۔ اپنی آبائی زبان عربی سے برائے نام واقف ہیں ۔
ان کو میں نے الرسالہ (انگریزی) دیا۔ وہ اس کو پڑھ کر بہت خوش ہوئے ۔ وہ اس کے مضامین پڑھتے جاتے تھے اور ”گڈ ، گڈ “ کہتے جاتے تھے ۔ الرسالہ (انگریزی) کی زبان کی انھوں نے خاص طور پر بہت تعریف کی ۔
‹ Previous page Next page › Contents of February 1986 All issues