قرآنی طریقہ
الرسالہ، فروری ۱۹۸۶، صفحہ ۳۱
انھوں نے کہا کہ امریکہ میں اسلام کے تعارف کے لیے ہمیں انگریزی کتابوں کی سخت ضرورت ہے۔ اس وقت انگریزی میں جو کتابیں دستیاب ہیں وہ زیادہ تر ان لوگوں کی لکھی ہوئی ہیں جو اسلام کو سیاسی انداز میں پیش کرتے ہیں۔ یہ انداز امریکیوں کو زیادہ اپیل نہیں کرتا۔ ہمیں ایسی کتابوں کی ضرورت ہے جس میں اسلام کو اس کے فطری اور ابدی انداز میں پیش کیا گیا ہو۔ میں نے تعارفی سیٹ (انگریزی) کا ذکر کیا۔ انھوں نے اس سے بہت دل چسپی ظاہر کی ۔ انشاء اللہ ان کو انگریزی کا تعارفی سیٹ بھیج دیا جائے گا۔ دکار ایئر پورٹ پر کئی غیر مسلم یورپی ملے ۔ وہ بما کو جا رہے تھے۔ ایک صاحب اٹلی کے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ ان کا مضمون جیالوجی ہے۔ وہ ایک پروجیکٹ میں مدد کرنے کے لیے ایکسپرٹ کے طور پر بما کو جا رہے ہیں ۔
اکثر افریقی ممالک میں مسلمانوں کی اکثریت ہے۔ مگر یہ ممالک مستقل طور پر اپنی پسماندگی کی قیمت مغربی اقوام کے تدخل کی صورت میں ادا کر رہے ہیں۔ اولاً مغربی قوموں نے افریقہ میں سیاسی غلبہ حاصل کیا۔ اس کے بعد جب آزادی کا وقت آیا تو انھوں نے افریقی عوام کے اختلاف سے فائدہ اٹھا کر ان کو چھوٹے چھوٹے ملکوں میں تقسیم کر دیا۔ اب وہ تکنیکی ماہرین اور مسیحی مبلغین کے ذریعہ یہاں نفوذ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارے قائدین اس کو ظلم سے تعبیر کریں گے مگر حقیقۃً یہ اپنی پسماندگی کی قیمت ہے جو افریقہ مسلسل ایک یا دوسری صورت میں ادا کر رہا ہے۔
دکار سے بما کو کے لیے ایر افریقی سے روانگی ہوئی۔ جہاز میں ایر ہوسٹس نے کھانے کے لیے پوچھا۔ یہ غالبًا افریقہ کی عیسائی خاتون تھی۔ میں نے کہا کہ وہ ویجیٹیرین۔ وہ اچھی انگریزی جانتی تھی مگر ویجیٹیرین کا لفظ اس کی سمجھ میں نہ آیا۔ کیوں کہ یہاں کثرت سے لوگ گوشت کھاتے ہیں، میں نے کئی بار دہرایا تو اس نے حیرت کے ساتھ کہا: Oh, you are vegetarian!
اف آپ سبزی خور ہیں)
ہم ۶ دسمبر کی صبح کو بما کو (Bamako) پہنچے ۔ یہاں ہوٹل میں حسب معمول طرح طرح کی چیزیں بک رہی تھیں۔ شرکاء اجتماع میں سے ایک صاحب زیور کی الماری کے سامنے کھڑے ہو گئے اور اپنے بچوں کے لیے زیور خریدنے لگے۔ یہ ایک افریقی عالم تھے اور عربی اچھی جانتے تھے۔ ان سے میری کافی بے تکلفی ہو گئی تھی۔ میں نے کہا کہ ایسے بن جائیے کہ آپ کو صرف آیاتِ اللہ نظر آئیں ۔ یہ چیزیں آپ کو دکھائی نہ دیں۔ جو آیاتِ الانسان کی حیثیت رکھتی ہیں۔
‹ Previous page Next page › Contents of February 1986 All issues