Al-Risala · February 1986 · page 33

قرآنی طریقہ

الرسالہ، فروری ۱۹۸۶، صفحہ ۳۳

شاندار کیوں نہ ہوں۔ البتہ فطرت کے مناظر ہوں تو ان سے فوراً مانوس ہو جاتا ہوں۔ میرے کمرے کے ایک طرف حسب معمول در و دیوار تھے مگر دوسری جانب دور تک سرسبز و شاداب مناظر پھیلے ہوئے تھے۔ یہاں کی سب سے بڑی ندی نائجر سامنے سے گزر رہی تھی اور اس کے چاروں طرف درختوں کی ہریالی نظر آتی تھی۔ دیوار سے دیوار تک لگے ہوئے شیشوں کے ذریعہ میں ہر وقت انھیں دیکھ سکتا تھا۔ یا کمرہ کے باہر بالکنی میں حب کر ان کا ہم نشین بن سکتا تھا۔ خدا کی مخلوقات میں خدا دکھائی دیتا ہے، اگر چہ بہت سے لوگ مخلوقات میں صرف مخلوقات ہی کو دیکھ پاتے ہیں۔ ان کی نظر اس سے آگے نہیں جاتی۔

مالی میں مختلف عرب ملکوں کے تعاون سے بڑے بڑے کام ہو رہے ہیں۔ بما کو میں سعودی عرب کی امداد سے ایک مسجد بنائی گئی ہے جو یہاں کی سب سے بڑی مسجد ہے۔ 6 دسمبر کو ہم نے جمعہ کی نماز اسی مسجد میں پڑھی۔ یہ مسجد ایک بہت بڑے ہال کی مانند ہے۔ ہال کا اندرونی حصہ ۸۰ اونچے اونچے کھمبوں پر کھڑا کیا گیا ہے۔ پوری مسجد بالکل جدید انداز میں بنائی گئی ہے۔ جمعہ کے خطبہ کے لیے عام طور پر الگ ممبر ہوتے ہیں جن سے مسجد کے آگے کا ایک حصہ گھرا ہوا ہوتا ہے۔ یہاں ممبر کی صورت یہ ہے کہ دیوار کے اوپری حصہ میں اس کے لیے جگہ نکالی گئی ہے یہ ایسا ہی ہے جیسے دیوار میں بہت بڑا طاق بنا دیا جائے جس میں آسانی سے آدمی کھڑا ہو سکے۔ اس ”طاق“ کے نچلے حصہ میں بالکنی کی مانند تھوڑا سا حصہ آگے کی طرف نکلا ہوا ہے اور اس پر ریلنگ کے انداز میں گھیرا بنا دیا گیا ہے۔

عرب ملکوں کے ذریعہ اس قسم کے بے شمار کام ساری دنیا میں ہو رہے ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کا خاص انتظام ہے جو اس نے موجودہ زمانہ میں اسلام کو زندہ رکھنے کے لیے کیا ہے۔ ورنہ حقیقت یہ ہے کہ مسلم لیڈروں کے شاندار الفاظ کے باوجود مسلمان زمانہ کے لحاظ سے آج اتنا چھ گھنٹہ جا چکے تھے کہ اگر " پٹرول ڈالر " کی خدائی طاقت ظاہر نہ ہوئی ہوتی تو مسلمان موجودہ زمانہ میں بین اقوامی اچھوت بن کر رہ جاتے۔

دہلی اور بما کو میں وقت کا فرق ساڑھے چھ گھنٹہ ہے۔ بارہ بجے رات کو جب بما کو کے کیلنڈر میں ایک تاریخ ختم ہو کر دوسری تاریخ شروع ہوتی ہے، اس وقت دہلی میں ابھی کیلنڈر بدلنے کے لیے ساڑھے چھ گھنٹے کی مدت باقی رہتی ہے۔ اگر آپ ایک مقام کی گھڑی دوسرے مقام پر بغیر بدلے ہوئے پہنے رہیں تو آپ مقامی وقت کے لحاظ سے چھ گھنٹہ آگے یا پیچھے پیچھے رہیں گے۔

یہاں کناڈا کے ایک صاحب سے ملاقات ہوئی۔ ان کو ہمارا انگریزی الرسالہ برابر جا رہا ہے۔ ان

‹ Previous page Next page › Contents of February 1986 All issues

Printed page