Al-Risala · February 1986 · page 34

Very simple, very effective

الرسالہ، فروری ۱۹۸۶، صفحہ ۳۴

سے میں نے انگریزی الرسالہ کے بارے میں دریافت کیا تو انھوں نے اس کے مضامین کے بارے میں بہت اچھے تاثر کا اظہار کیا ۔ انھوں نے کہا :

Very simple, very effective

بہت سادہ اور بہت اثر انگیز ایک صاحب کینیا سے آئے تھے۔ ان کو بھی انگریزی الرسالہ جارہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ہمارے یہاں کم از کم دس آدمی پابندی سے آپ کا انگریزی الرسالہ پڑھتے ہیں۔ ان کو ایک رسالہ کے بعد دوسرے رسالہ کا انتظار رہتا ہے ۔ اور یہ سب کے سب اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ ہیں جو انگریزی زبان سے بہت اچھی واقفیت رکھتے ہیں ۔

یہاں کی اسلامی کانفرنس میں ایک صاحب سوئزرلینڈ سے آئے تھے ۔ ان کو بھی انگریزی الرسالہ برابر جارہا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ ان کے یہاں کئی لوگ اس کو پابندی سے پڑھ رہے ہیں۔ انھوں نے اس کے زبان و بیان کا پر زور الفاظ میں اعتراف کیا ۔ مزید انھوں نے بتایا کہ سوئزرلینڈ میں ایک صاحب انگریزی الرسالہ کے اتنا زیادہ متدرداں ہیں کہ انھوں نے اس کے کئی مضامین کو ٹِیپ پر منتقل کیا اور اس کو وہاں کے ریڈیو اسٹیشن سے نشر کرایا ۔

میں اپنے ساتھ کتابیں نہیں لے گیا تھا۔ میرے ساتھ صرف عربی کتاب دالدین فی مواجہۃ العلم) کے چند نسخے تھے اور انگریزی الرسالہ کی چند کا پیاں تھیں ۔ میں نے دیکھا کہ جس سے بھی کتاب یار سالہ کا ذکر آیا وہ بے حد شوق اور احترام کے ساتھ اس کو لیتا تھا اور چاہتا تھا کہ پورا سٹ اسے مل سکے ۔ اس کی وجہ غالباً یہ ہے کہ موجودہ زمانہ میں بے شمار لوگ اسلام کو وقت کے اسلوب میں پڑھنا چاہتے ہیں۔ مگر آج اسلامی مرکز کے سوا غالباً کوئی بھی ادارہ نہیں جو اسلام کی تعلیمات کو جدید عصری اسلوب میں پیش کر رہا ہو ۔ بعض لوگ اسلام کو سیاسی اسلوب میں پیش کرتے ہیں اور غلطی سے سمجھتے ہیں کہ وہ اسلام کو عصری اسلوب میں پیش کر رہے ہیں۔ حالاں کہ عصری اسلوب سائنٹفک اسلوب کا نام ہے نہ کہ سیاسی اسلوب کا ۔ کانفرنس میں ویسٹ انڈیز کے ایک صاحب سے ملاقات ہوئی ۔ ان کی مادری زبان انگریزی ہے۔ انھوں نے ڈاکٹریٹ تک کی تعلیم امریکہ میں حاصل کی ہے ۔ وہ انگریزی الرسالہ سے واقف نہ تھے۔ ان کو انگریزی الرسالہ کا ایک شمارہ ( نومبر ۱۹۸۵ ) دیا گیا ۔ انھوں نے رات کو سونے سے پہلے پورا رسالہ پڑھ ڈالا ۔ اس کے بعد بار بار تقاضا کرتے رہے کہ یہ رسالہ میں مستقل طور پر پڑھنا چاہتا ہوں ۔ مجھ سے یہ تکرار وعدہ لیا کہ میں انھیں

‹ Previous page Next page › Contents of February 1986 All issues

Printed page