الرجاء عدم رمى المناشف المستعملة فى المرحاض
الرسالہ، فروری ۱۹۸۶، صفحہ ۲۴
خبرنامہ اسلامی مرکز - ۱۶
الرسالہ کو خدا کے فضل سے یہ خصوصیت حاصل ہے کہ جو لوگ اس کی ایجنسی چلاتے ہیں وہ مقصدی تعلق کے تحت چلاتے ہیں۔ مثال کے طور پر پونہ کے ایک صاحب عرصہ دراز سے ایجنسی کے طور پر ۳ پرچے منگا رہے ہیں مگر وہ کوئی کمیشن نہیں لیتے وہ ہمیشہ پوری قیمت روانہ کر دیتے ہیں۔ ان کو اس سلسلہ میں خط لکھا گیا تو انھوں نے جواب دیا ۔ ۱۴۰ روپیوں کا ڈرافٹ حاضر خدمت ہے ۔ جیسا کہ میں نے وعدہ کیا ہے کہ کمیشن میں نہیں لوں گا۔ آج بھی میں اپنے وعدہ کا پابند ہوں۔ مجھے کمیشن نیلی چھتری والے سے ملے گا۔ انشاء اللہ میں اسی سے لوں گا۔ (16 دسمبر ۱۹۸۵)
۲- آسٹریلیا کی ایک مسلم تنظیم نے انگریزی کی تعارفی کتابوں کا سٹ ڈیڑھ سو کی تعداد میں منگوا کر آسٹریلیا کے ایک " یوتھ فیسٹیول" کے موقع پر نوجوانوں میں تقسیم کیا ہے۔ یہ فیسٹیول وہاں دسمبر ۱۹۸۵ میں ہوا تھا۔ یہ ڈیڑھ سو سٹ آسٹریلیا کے مختلف حصوں سے آنے والے نوجوانوں کو دیا گیا ہے ۔
۳- حیدر آباد میں ہر سال بڑے پیمانہ پر نمائش ہوتی ہے۔ موجودہ سال کی نمائش (جنوری ۱۹۸۶) میں اسلامی مرکز کی کتابوں کا اسٹال بھی رکھا گیا ہے ۔ اس طرح کے مواقع سے دوسرے مقامات کے احباب کو بھی فائدہ اٹھانا چاہیے ۔
۴- صدر اسلامی مرکز کی دو کتابیں اللہ اکبر (۲۸۸ صفحات) اور عظمت قرآن (152 صفحات) چھپ کر آ گئی ہیں۔ تذکیر القرآن کی کتابت کا کام جاری ہے۔ وہ خدا کے فضل سے ۲۵ ویں پارہ تک ہو گئی ہے ۔ انشاء اللہ جلد ہی اس کی دوسری جلد چھپ جائے گی ۔ " الرسالہ کیٹ " جلد اول اور کئی دوسری کتابیں زیر طبع ہیں ۔
۵- 26 نومبر ۱۹۸۵ کو علی گڑھ میں مسلم یونیورسٹی کی طرف سے بڑے پیمانہ پر سیرت کا جلسہ ہوا۔ اس موقع پر صدر اسلامی مرکز کو خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی تھی ۔ چنانچہ انھوں نے اس موقع پر علی گڑھ کا سفر کیا اور وہاں سیرت کے موضوع پر ایک تقریر کی۔ اس سلسلہ میں یونیورسٹی کی مختلف شخصیتوں سے ملاقاتیں بھی ہوئیں ۔
‹ Previous page Next page › Contents of February 1986 All issues