Al-Risala · February 1987 · page 46

Where from you get this magazine?

الرسالہ، فروری ۱۹۸۷، صفحہ ۴۶

قائین الرسالہ کی طرف سے مختلف قسم کے سوال نامے آتے رہتے ہیں اور صدر اسلامی مرکز ان کا جواب دیتے ہیں۔ اس قسم کے ایک سوال نامہ کا جواب اگلے صفحہ پر نقل کیا جا رہا ہے۔ آئندہ بھی انشاء اللہ اس قسم کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ایک صاحب ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ان کے ذریعہ سے جو لوگ الرساله خرید ر ہے تھے، ان میں سے کچھ افراد نے خریداری بند کر دی۔ صاحب ایجنسی کو فوری طور پر خیال ہوا کہ اس کے بقدر ایجنسی کی تعداد میں کمی کر دیں۔ مگر بعد کو ان کے ذہن میں یہ خیال آیا کہ دفتر کو خط لکھنے سے پہلے نئے افراد کے اندر خریدار تلاش کرنے کی کوشش کی جائے۔ چنانچہ انھوں نے نئے لوگوں کو الرساله دکھایا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ کئی نئے خریدار بن گئے۔ حتی کہ انھیں اپنی ایجنسی میں الرسالہ کی تعداد کم کرنے کے بجائے اس کی تعداد میں اضافہ کا خط دفتر الرساله کو لکھنا پڑا۔ یہ ایک مفید تجربہ ہے۔ دوسرے صاحبان ایجنسی کو بھی اپنے حلقہ میں اس کا تجربہ کرنا چاہیے ۔

ایک صاحب لکھتے ہیں " پیغمبر انقلاب " بدست ہوئی ر جس کے مطالعہ نے پیغمبر آخرالزمان صل اللہ علیہ وسلم کا بہترین نقش میرے ذہن پر چھوڑا۔ اس سے قبل سیرت پاک پر مولاناشبلی نعمانی کا پہلا حصہ پڑھا تھا۔ جس سے حضور پاک کی عملی زندگی کا پورا خاکہ ذہن میں آگیا تھا۔ تاہم آپ کی تصنیف نے علمی اور تاریخی پیرائے میں جس واقعات کی تشریح کی وہ قابلِ مبارکباد ہے۔ الرساله کے مسلسل مطالعہ سے یہ بات مجھ پر خصوصی طور پر واضح ہو چکی ہے کہ آپ کا اندازہ نشہ قرآن کے مطلوب انسان کی مکمل ترجمانی ہے۔ یہ مسلمانوں سے منفی نفسیات کو چھوڑ کر مثبت رد عمل اپنانے کی دعوت دیتا ہے ۔ آپ کا مشن وہی ہے جس کو حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اسوۂ حسنہ میں ظاہر فرمایا۔ بخدا آپ کی تصنیفات پڑھنے کے بعد زندگی میں نئی تازگی، امنگ اور جینے کا ولولہ پیدا ہوا ہے۔ اسلام اور قرآن کے تعلق سے جتنے شکوک وشبہات تھے رفتہ رفتہ دور ہو رہے ہیں۔ اسلام کو علمی اور فلسفیانہ انداز میں پیش کرنے کی کم ہی کوشش کی گئی ہے۔ میری طرح سائنس کے طالب علم جو ہر بات کو تجربہ اور ریسرچ کے پیمانہ میں دیکھنے کے عادی ہیں اور ہمارا تعلیمی نظام جو سیکولر ذہن بناتا ہے۔ ایسے حالات میں آپ کا لٹریچر بہت مفید ہے۔ ( (پر بھنی ، جون ۱۹۸۶)

‹ Previous page Next page › Contents of February 1987 All issues

Printed page