Al-Risala · March 1987 · page 12

جہاد یا سرکشی

الرسالہ، مارچ ۱۹۸۷، صفحہ ۱۲

کہ اس طرح مت کہو ۔ اس کے مقابلہ میں شیطان کے مددگار نہ بنو ۔ بلکہ یہ کہو کہ اسے اللہ اس کی مغفرت فرما ۔ اے اللہ اس پر رحم فرما ۔

اس حدیث سے چند باتیں واضح طور پر معلوم ہوتی ہیں ۔ پہلی بات یہ کہ صحابہ کرام نے جب ایک شارب خمر کو دیکھا تو وہ خود اس کو مارنے نہیں لگے ۔ بلکہ اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے جو اس وقت مدینہ میں صاحبِ امر کی حیثیت رکھتے تھے ۔ اس سے معلوم ہوا کہ کوئی شخص اگر ایک ایسا فعل کرے جو ثابت شوہ شرعی جرم کی حیثیت رکھتا ہو تب بھی عوام کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ بطور خود اس پر مقررہ سزا کا نفاذ شروع کردیں ۔ سزا کے نفاذ کا حق صرف صاحبِ امر کو ہے ۔ اور اسی کی طرف معاملہ کو لوٹایا جانا چاہیے ۔

دوسری بات یہ کہ ایک ثابت شدہ مجرم کو سزا دینے کا کام بھی خیر خواہی کے جذبے کے ساتھ ہونا چاہیے ۔ اس کو صرف سزا دی جائے ، اس کو ذلیل نہ کیا جائے ۔ کوئی بھی قولی یا عملی روش جو ذلیل کرنے کے ہم معنی ہو وہ مجرم کے اندر منفی نفسیات پیدا کرے گی ۔ مجرم کو سزا دینے کے ساتھ ذلیل و رسوا کرنا صرف اس قیمت پر ہوگا کہ وہ دین اور اہلِ دین سے متنفر ہو جائے ۔ اس طرح کی روش کے نتیجہ میں اس کے اندر ضد اور نفرت کا جذبہ بھڑک اٹھے گا ۔ اس سے پہلے اگر وہ حق سے ایک قدم دور تھا تو اب وہ اس سے سو قدم دور ہو جائے گا ۔ شیطان اس کے اندر مخالفانہ جذبات بھڑکا کر اس کو اپنا شکار بنالے گا ۔

اس سلسلہ میں ایک اور بات ہے جس کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے ۔ وہ یہ کہ کسی جرم کی شرعی سزا وہی ہے جو کتاب وسنت سے ثابت ہو ۔ اس کے سوا کوئی اور سزا دینا یقینی طور پر فعلِ حرام کی حیثیت رکھتا ہے ۔ مثلاً شاربِ خمر کے لیے اگر شریعت میں یہ سزا مقرر کی گئی ہے کہ اس آدمی کو مارا جائے جس نے شراب پی ہے تو کسی کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ شارب خمر کے بھائی بہنوں کو مارنے لگے ، یا دہ شارب خمر کا گھر جلانے لگے ، یا وہ اس کے کارخانے کو لوٹنا شروع کر دے ۔

سزا نافذ کرنے والے ادارہ کا کام صرف یہ ہے کہ جب ایسا کوئی کیس سامنے آئے تو وہ تحقیق کرے ۔ جب تحقیق اور شہادت سے ثابت ہو جائے کہ متعلقہ شخص فی الواقع مجرم ہے تو ایسے جرم کے لیے شریعت کی جو مقررہ سزا ہے اس کو اس شخص پر نافذ کرے ۔ کوئی دوسری سزا نافذ کرنا شریعت کی تعمیل نہیں بلکہ شریعت

‹ Previous page Next page › Contents of March 1987 All issues

Printed page