Dr Amadou-Mahtar M'Bow, Director General UNESCO
الرسالہ، مارچ ۱۹۸۷، صفحہ ۳۳
کو’’معتدل‘‘ بنائے ۔ اس کا علم اور اس کا عقیدہ دونوں اسے یکساں سطح کی چیز معلوم ہوتے ہیں ۔ اسلام کو انسانی تحریفات سے محفوظ رکھ کر اللہ تعالیٰ نے انسانیت پر کتنا بڑا احسان فرمایا ہے ۔ اسلامی مرکز کی انگریزی مطبوعات اور الرسالہ (انگریزی) کے کچھ شمارے میرے ساتھ تھے ۔ یہ کتابیں اور الرسالہ انگریزی کانفرنس کے اکثر شر کاء کو دیئے گئے ۔ لوگوں نے کافی دل چسپی کے ساتھ ان کو لیا اور مزید انگریزی لٹریچر کی خواہش ظاہر کی ۔
جنیوا ہوٹل میں جن اصحاب سے میری ملاقاتیں ہوئیں ۔ ان میں ایک ممتاز شخص ڈاکٹر احمد مختار مبو تھے ۔ وہ افریقی ہیں اور اقوام متحدہ کے مشہور ادارہ یونسکو کے ڈائرکٹر جنرل ہیں ۔ ان کا دفتر پیرس میں ہے ۔ وہ ایک اور کانفرنس کے سلسلہ میں جنیوا آئے تھے اور ہوٹل انٹر کنٹینٹل میں مقیم تھے :
Dr Amadou-Mahtar M'Bow, Director General UNESCO
7, Place de Fontenenoy, 75700 Paris (Tel. 45681310–45681311)
یہ نہایت سنجیدہ بزرگ تھے ۔ قرآن (بغیر ترجمہ) ان کے ساتھ تھا ۔ مگر وہ عربی سے واقف نہ تھے ۔ اسلامیات پر بھی ان کا باقاعدہ مطالعہ نہیں ہے ۔ ان کو میں نے الرسالہ (انگریزی) اور پیغمبر انقلاب (انگریزی) مطالعہ کے لیے دیا۔ اگلے دن دوبارہ ملاقات ہوئی تو انھوں نے کہا کہ میں نے پیغمبر انقلاب (انگریزی) پڑھنا شروع کر دیا ہے ۔ یہ بلاشبہ ایک ممتاز (Excellent) کتاب ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کتاب ختم کرنے کے بعد میں اپنے مفصل تاثرات آپ کو لکھوں گا ۔ کناڈا کے ایک پروفیسر ڈاکٹر برائنٹ سے ملاقات ہوئی ۔ ان کا نام و پتہ یہ ہے : Dr M. Darrol Bryant, University of Waterloo 5 Park Ave. W., Elmira, Ontario, Canada N3B.1K9 Phones - Home: 519-669-5321, Office: 519-884-4400 ڈاکٹر برائنٹ کو الرسالہ انگریزی کے چند شمارے دیئے گئے ۔ انھوں نے ان کو پڑھ کر ان سے غیر معمولی دل چسپی کا اظہار کیا۔ میں نے الرسالہ کی انگریزی زبان کے بارے میں ان کی رائے پوچھی۔ انھوں نے کہا کہ اس کی زبان بہت اچھی اور بہت واضح ہے ۔ انھوں نے کہا کہ عام طور پر ہندوستانی لوگ جو انگریزی لکھتے ہیں اس کو مغربی لوگ پڑھ نہیں پاتے۔ مگر الرسالہ کو میں نے نہایت دل چسپی کے ساتھ پڑھا۔
‹ Previous page Next page › Contents of March 1987 All issues