Al-Risala · April 1987 · page 7

دریافت کے ذریعہ

الرسالہ، اپریل ۱۹۸۷، صفحہ ۷

کامیابی کا راز

ڈاکٹر سی وی رمن ( ۱۹۷۰ - ۱۸۸۸) ہندوستان کے مشہور ترین سائنس داں ہیں۔ ۲۸ فروری ۱۹۲۸ کو انھیں فزکس کا نوبیل انعام ملا۔ اس کے بعد وہ عالمی شہرت کے مالک ہو گئے۔ ان کی سائنسی دریافت رمن ایفکٹ(Raman (Raman Effect) آج سائنس کے مسلمات میں شمار ہوتی ہے ۔ رمن ایک معمولی گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ ان کے والد دس روپیہ ماہوار پر اسکول ٹیچر تھے۔ انھوں نے انتہائی مشکل حالات میں اپنی غیر معمولی محنت کے ذریعہ علم کی دنیا میں اپنا موجودہ مقام حاصل کیا۔ انھوں نے اپنی کامیابی کے سفر کو ان الفاظ میں بیان کیا ہے __ شکست ، مایوسی، محنت اور ہر قسم کے دکھ کی ایک لمبی تاریخ : A long history of frustration, disappointment, struggle and ایک شخص نے رمن کی علمی کامیابی کو گھٹانے کے لیے کہا کہ آپ اپنی دریافت تک محض اتفاق کے ذریعہ پہنچے ہیں ، جیسا کہ اکثر دوسرے سائنس داں بھی محض اتفاق کے ذریعہ اپنی دریافتوں تک پہنچے۔ رمن نے اس کو سن کر سنجیدگی کے ساتھ کہا :

The idea that a scientific discovery can be made by accident is یہ تصور کہ سائنسی دریافت اتفاق کے ذریعہ حاصل کی جاسکتی ہے، اس حقیقت کی بنا پر خارج از بحث ہے کہ اتفاق ، اگر واقعہ پیش آئے ، تو وہ کبھی ایک صحیح آدمی کے سوا کسی اور کے ساتھ پیش نہیں آتا۔ ڈاکٹر رمن نے اپنی زندگی کی آخری دریافت کا خلاصہ ان الفاظ میں بیان کیا ہے :

The right man, right thinking, right instruments, and right results. صحیح آدمی، صحیح فکر، صحیح آلات، اور پھر صحیح نتیجہ - (ہندوستان ٹائمز ، ا جنوری ۱۹۸۷)

‹ Previous page Next page › Contents of April 1987 All issues

Printed page