با معنی کائنات
الرسالہ، اپریل ۱۹۸۷، صفحہ ۲۵
(Issac Assimov) نے حساب لگا کر اعلان کیا ہے کہ ہماری کہکشاں میں چارسو ملین سیارے ایسے ہیں جن میں پودے اور حیوان پائے جاتے ہیں یا پائے جاسکتے ہیں ۔ مگر یہ سب کا سب محض حسابی قیاس ہے ، کھربوں ڈالر خرچ کرکے روس اور امریکہ نے اس سلسلے میں جو تحقیقات کی ہیں ان کے ذریعہ اب تک زمین جیسے کسی ایک سیارے کا بھی کوئی أدنی نشان دریافت نہ کیا جاسکا ۔ سورج ایک اوسط درجہ کا ستارہ ہے ۔ اس کا قطر آٹھ لاکھ ۵۴ ہزار میل ہے وہ ہماری زمین سے تقریبا بارہ لاکھ گنا بڑا ہے ۔ سورج کی سطح پر جو حرارت ہے اس کا اندازہ بارہ ہزار ڈگری فارن ہائٹ ٹمپریچر کیا گیا ہے ۔
زمین سے سورج کا فاصلہ تقریبا نو کروڑ ، ۴۰ لاکھ میل ہے ۔ یہ فاصلہ حیرت انگیز طور پر مسلسل قائم ہے ۔ یہ واقعہ ہمارے لیے بے حد اہمیت رکھتا ہے ۔ کیوں کہ اگر یہ فاصلہ گھٹ یا بڑھ جائے تو زمین پر انسان جیسی مخلوق کی آباد کاری نا ممکن ہو جائے ۔ مثلاً اگر ایسا ہو کہ سورج نصف کے بقدر ہم سے قریب ہو جائے تو زمین پر اتنی گرمی پیدا ہوکہ اس کی شدت سے کاغذ جلنے لگے ۔ اور اگر زمین اور سورج کا موجودہ فاصلہ دگنا زیادہ ہو جائے تو اتنی ٹھنڈک پیدا ہو کہ زمین پر زندگی جیسی چیز باقی نہ رہے ۔ یہی صورت اس وقت پیدا ہوگی جب کہ موجودہ سورج کی جگہ کوئی دوسرا غیر معمولی ستارہ آجائے ۔ مثلاً ایک ستارہ ہے جس کی گرمی ہمارے سورج سے اسی ہزار گنا زیادہ ہے ، اگر وہ سورج کی جگہ ہوتا تو پوری زمین کو آگ کی بھٹی بنا دیتا ۔
نئی مطبوعات اسلامی تعلیمات رازحیات خاتونِ اسلام مولانا بدیع الزماں مولانابد یع الزماں مکتبہ علمیہ لاہور صفحات ۱۹۲ ۲۰ روپیہ صفحات ۲۸۰ ۲۸ روپیہ صفحات ۱۴۲ ۷۲۵ روپیہ
‹ Previous page Next page › Contents of April 1987 All issues