یہ فرق کیوں
الرسالہ، اپریل ۱۹۸۷، صفحہ ۲۵
خبر نامہ اسلامی مرکز۔ ۲۹
حیدر آباد میں ایک تین روزہ اجتماع ۱۴-۱۵-۱۶ فروری ۱۹۸۷ء کو ہوا۔ اس موقع پر دہلی سے صدر اسلامی مرکز شریک ہوئے۔ وہاں موصوف کے کئی کامیاب پروگرام ہوئے ۔ حیدر آباد کے علاوہ محبوب نگر میں بھی تقریر ہوئی۔ اس سفر کی مفصل روداد انشاء اللہ آئندہ رسالہ میں شائع کر دی جائے گی۔ ہر پروگرام میں تعلیم یافتہ طبقہ بڑی تعداد میں شریک ہوا۔
۷فروری ۱۹۸۷ء کو نئی دہلی (گول مارکیٹ) میں ایک اجتماع ہوا۔ اس میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد شریک ہوئے ۔ اس موقع پر صدر اسلامی مرکز نے قرآن و حدیث کی روشنی میں اسلامی تعلیمات کی وضاحت کی ۔
ایک سفر کے دوران صدر اسلامی مرکز کو بمبئی اور اعظم گڑھ جانا ہوا۔ دونوں مقامات پر کئی دعوتی پروگرام (۲۵ فروری - ۲ مارچ) ہوئے ۔ ان کی تفصیل روداد سفر میں آئندہ شائع کردی جائے گی ۔
قارئین الرسالہ میں ایک رجحان بہت تیزی سے ابھرا ہے ۔ اور وہ ہے اپنے غیر مسلم دوستوں کے نام الرسالہ انگریزی جاری کرنا۔ یہ دعوتی جذبہ بے حد قابلِ قدر ہے۔ ضرورت ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس طریقہ کو اپنائیں، تاکہ ہمارے اوپر برادرانِ وطن کی نسبت سے جو دعوتی ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ ادا ہو سکے ۔ ایک صاحب لکھتے ہیں "خاتونِ اسلام" کا از اول تا آخر نہایت شوق سے مطالعہ کیا۔ آپ کا تجزیاتی اندازِ بیان، سائنٹفک طرزِ استدلال اور مؤثر اسلوبِ نگارش غیر معمولی ہے ۔ پوری کتاب معلومات افزا اور دلچسپ ہے ۔ جدید دور کے لحاظ سے اس کے ابواب خاص طور پر متاثر کن ہیں۔ کتاب جدید معیارِ تعقل پر پوری اترنے کے ساتھ اپنے موضوع پر منفرد اور جامع و مانع ہے (عبد الحمید قاسمی)
ایک خاتون لکھتی ہیں : میں نے جو بھی کتاب آپ کی پڑھی تو نہ جانے میرے دل میں آخرت کا سوال اس طرح اٹھتا ہے جیسے گرم تیل کو پانی میں دینے کے وقت ہو جاتا ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of April 1987 All issues