Al-Risala · May 1987 · page 37

اَلْوَاحِدُ إِذَا لَمْ يَعْمَلْ يُحْتَقَرْ

الرسالہ، مئی ۱۹۸۷، صفحہ ۳۷

تقریباً ۳۰ فی صد ہیں۔ اسلام وہاں تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ ہر روز کچھ نہ کچھ لوگ اسلام قبول کرتے ہیں۔ وہاں کی حکومت سیکولر ہے اور وہ مذہبی تبلیغ کی مکمل آزادی دیے ہوئے ہے۔ البتہ اکثر افریقی ملکوں کی طرح وہاں بھی یہ مسئلہ ہے کہ مسلمانوں کا کوئی سماجی کام نہیں۔ وہاں کی مسیحی تنظیموں نے کثیر تعداد میں اسکول کالج اور اسپتال کھول رکھے ہیں۔ حتی کہ وہ نہریں نکالنے اور زراعت کو ترقی دینے میں عوام کی مدد کرتے ہیں۔ دوسری طرف مسلمان سماجی خدمات کے ان میدانوں میں بالکل صفر کے درجہ میں ہیں۔ مسلمانوں کی اس کمی کی وجہ سے ان کو عزت کا مرتبہ حاصل نہیں ۔ ایک آدمی اگر کوئی کام نہ کرے تو وہ حقیر سمجھ لیا جاتا ہے :

اَلْوَاحِدُ إِذَا لَمْ يَعْمَلْ يُحْتَقَرْ

ایک صاحب سے ملاقات ہوئی، جو برطانیہ سے آئے تھے ۔ وہ اصلاً ہندوستانی ہیں اور برطانیہ میں ۲۰ سال سے کسی مسجد کے امام ہیں۔ انھوں نے کہا کہ برطانیہ کے مسلمان پہلے نہایت سکون کے ساتھ رہ رہے تھے۔ مگر جب سے وہاں علماءء کرام پہنچے ہیں، مسلمانوں کے آپس کے دینی جھگڑے بہت بڑھ گئے ہیں۔ مسلمان گروہ ہوں گروہوں میں بٹ گئے ہیں اور ہر گروہ دوسرے گروہ کی کاٹ میں لگا رہتا ہے اور یہ سب ہمارے علما کرام کی دین ہے۔

انھوں نے اپنا قصہ بتایا کہ میری مسجد کے نمازیوں میں سے ایک پاکستانی نے میرے خلاف یہ پرو پیگنڈا شروع کیا کہ میں ہندوستان کا ایجنٹ ہوں ۔ وہ صاحب مسجد کمیٹی کے ممبر تھے ۔ ایک بار انھوں نے کمیٹی کے اجلاس کا اعلان کر دیا۔ ان کا ارادہ تھا کہ اس اجلاس میں میرے خلاف تجویز پاس کر کے مجھے مسجد کی امامت سے علیحدہ کر دیا جائے ۔ انھوں نے بتایا کہ میں نے کمیٹی کے اجلاس کی براہ راست مخالفت نہیں کی ۔ بس خاموشی کے ساتھ یہ کیا کہ کوشش کر کے اجلاس کی تاریخ آگے بڑھوا دی تاکہ مجھ کو اجلاس سے پہلے ایک جمعہ مل جائے ۔

کمیٹی کے ممبران میں پاکستانی افراد کی اکثریت تھی ۔ جب کہ نمازیوں میں تقریباً ۵۰ فی صد ہندوستانی تھے اور ۵۰ فی صد پاکستانی۔ جمعہ کے دن تمام لوگ جمع ہوئے تو میں نے مفصل تقریر کی اور اس تقریر میں ہندوستانی مسلمانوں کی وہ قربانیاں بتائیں جو انھوں نے پاکستان کے قیام کے لیے کی ہیں اور آج بھی وہ اس کی قیمت دیئے چلے جا رہے ہیں۔ ان باتوں کا زبردست اثر ہوا اور

‹ Previous page Next page › Contents of May 1987 All issues

Printed page