Al-Risala · May 1987 · page 30

دین سے دور

الرسالہ، مئی ۱۹۸۷، صفحہ ۳۰

خبر نامہ اسلامی مرکز ۔ ۳۰

۱- ۷ مارچ ۱۹۸۷ کو گول مارکیٹ (نئی دہلی) میں ایک اجتماع ہوا۔ اس میں علاقہ کے تعلیم یافتہ افراد شریک ہوئے ۔ صدر اسلامی مرکز نے اس موقع پر قرآن و حدیث کی روشنی میں اسلامی تعلیمات کا تعارف کرایا ۔ یہ تقریر ٹیپ پر ریکارڈ کرلی گئی ہے ۔ ۲- ۱۲ مارچ ۱۹۸۷ کو صدر اسلامی مرکز نے نئی دہلی کے ایک اجتماع سے مختصر خطاب کیا ۔ یہ ہندوؤں اور مسلمانوں کا ملاجلا اجتماع تھا۔ خطاب کا موضوع یہ تھا کہ قرآن کو کس طرح سمجھا جائے ۔ اور اس کی صحیح تفسیر تک کس طرح پہنچا جائے ۔

۳- ۱۵ مارچ ۱۹۸۷ کو اسلامک اویکننگ سنٹر اوکھلا، نئی دہلی) میں صدر اسلامی مرکز نے طلبہ اور اساتذہ کے ایک اجتماع سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں بتایا گیا کہ علم کی اہمیت اسلام میں کتنی زیادہ ہے ۔ اس سلسلہ میں سیرت کے بعض واقعات کی تشریح کی گئی۔ ۴- ۲۱ - ۲۲ مارچ ۱۹۸۷ کو مراد آباد میں حلقہ الرسالہ کی طرف سے اجتماع ہوا۔ صدر اسلامی مرکز نے اس کے پروگراموں میں شرکت کی ۔ ملاقاتوں کے علاوہ دو پرو گرام میں وہاں ان کی تقریر ہوئی ۔ تقریر کا موضوع یہ تھا کہ موجودہ حالات میں اسلام کا احیاء کس طرح کیا جا سکتا ہے ۔ اس سفر کے بعد مراد آباد میں باقاعدہ مرکز کی شاخ کا قیام عمل میں آگیا ہے ۔

۵- ۲۲ مارچ ۱۹۸۷ کی شام کو ذاکر باغ (نئی دہلی) میں تعلیم یافتہ مسلمانوں کا ایک اجتماع ہوا ۔ اس موقع پر صدر اسلامی مرکز نے ایک تقریر کی۔ تقریر کا موضوع تھا : مسلمانوں کے مسائل کا حل قرآن کی روشنی میں ۔ جناب شیخ عبد اللہ صاحسب (آئی اے ایس) نے اس اجتماع کی صدارت کی اور جناب ڈاکٹر محسن عثمانی صاحب نے افتتاحی تقریر کی۔ ۶- پاکستان کے انگریزی اخبار فرنٹیئر پوسٹ (پشاور) نے اپنے شمارہ ۷ مارچ ۱۹۸۷ میں الرسالہ کا ایک مضمون شائع کیا ہے اور اس کا عنوان حب ذیل الفاظ میں قائم کیا ہے : A religious scholar's view اس طرح الرسالہ کے مضامین کثرت سے اخبارات ورسائل میں نقل کیے جا رہے ہیں اور

‹ Previous page Next page › Contents of May 1987 All issues

Printed page