Al-Risala · June 1987 · page 21

فرقہ واریت کا مسئلہ

الرسالہ، جون ۱۹۸۷، صفحہ ۲۱

نے مسٹر الف کے لڑکے کو مارا۔ اب مسٹر الف باہر آئے اور مسٹر ب کے گھر والوں کو انسانیت کے ساتھ رہنے کی تلقین شروع کر دی۔ انھوں نے اپنے لڑکے کو کچھ نہیں کہا۔ پوری ذمہ داری مسٹر ب کے لڑکے پر ڈالتے ہوئے یک طرفہ طور پر مسٹر ب کو انسانیت کے ساتھ رہنے کی تلقین کرتے رہے۔ مسٹر الف کے وعظ کو اگر پس منظر سے الگ کر کے دیکھا جائے تو وہ ایک درست بات معلوم ہوگی۔ لیکن اگر اس کو پس منظر میں رکھ کر دیکھا جائے تو وہ سراسر ایک غلط بات ہے۔ ایسی صورتِ حال میں اپنے لڑکے کو کچھ نہ کہنا اس کی نازیبا حرکتوں پر اس کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ یہ دوسرے کے لڑکے کے لیے اگر پیامِ انسانیت ہے تو اپنے لڑکے کے لیے پیامِ شرارت ۔

یہ واقعہ بتاتا ہے کہ اکثر لوگ معاملات کو اپنے اور غیر کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ اپنے آدمی کی غلطی ہو تو اس کو گھٹاتے ہیں ، اور اپنے سے باہر کا آدمی غلطی کر دے تو اس کو خوب بڑھا چڑھا کر بیان کرتے ہیں۔ بس یہی دو عملی سارے فساد کی جڑ ہے۔ اگر لوگوں کے اندر یہ مزاج آ جائے کہ وہ معاملات کو انصاف کی نظر سے دیکھیں ۔ وہ اپنوں کے معاملہ میں نرمی کا جو طریقہ اختیار کرتے ہیں ، وہی نرم طریقہ غیروں کے معاملہ میں بھی اختیار کریں تو کبھی کوئی جھگڑا نہ ہو۔ اس کے بعد تمام شر و فساد اپنے آپ ختم ہو جائے ۔

حال میں میری ملاقات ایک شخص سے ہوئی جو تیس سال سے تجارت کرتے ہیں۔ اور آجکل جدہ میں ہیں۔ وہ اپنی تجارت میں نہایت کامیاب ہیں۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ نے زندگی کا بہت تجربہ اٹھایا ہے اور بہت سے ملکوں کا سفر کیا ہے۔ یہ بتائیے کہ لوگوں کے درمیان کامیاب زندگی گزارنے کا راز کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کا راز وہی ہے جس کو قرآن میں اعراض کہا گیا ہے۔ یعنی ناموافق باتوں سے ٹکرانے کے بجائے ان کو نظر انداز کرنا۔ انھوں نے کہا کہ میں ہمیشہ ٹکراؤ کے موقع پر یک طرفہ طور پر پیچھے ہٹنے کے لیے تیار رہتا ہوں۔ اس لیے میرا راستہ کبھی کھوٹا نہیں ہوتا۔ میرے لیے کوئی رکاوٹ رکاوٹ ثابت نہیں ہوتی۔ اس سلسلہ میں انھوں نے اپنے بہت سے واقعات بتائے۔ مثلاً انھوں نے کہا کہ ایک شخص کسی بات پر مجھ سے بگڑ گیا۔ اگلے دن وہ میرے پاس آیا اور مجھ کو بری طرح گالیاں دینے لگا۔ اس نے مجھے زبردست دھمکیاں دیں۔ میں خاموش سنتا رہا۔ اس کے بعد میں نے کہا۔ تم کو جو کرنا ہو کرو۔ مگر جان لو کہ میرے پاس بھی ایک حربہ ہے۔ اس نے

‹ Previous page Next page › Contents of June 1987 All issues

Printed page