روحانی تسکین
الرسالہ، جون ۱۹۸۷، صفحہ ۴۴
سے دور ہو جاتا ہے ۔
اسلام ایک محفوظ مذہب ہے ۔ وہ ان خرابیوں سے یکسر پاک ہے جو انسانی ملاوٹ کے نتیجہ میں دوسرے مذہبوں میں پیدا ہو گئی ہیں ۔ انسان کی فطرت جس مذہب کو تلاش کر رہی ہے وہ حقیقتاً اسلام ہی ہے ۔ مگر مسلمانوں کا حال یہ ہے کہ وہ اسلام کو اپنے خود ساختہ جھگڑوں کا عنوان بنائے ہوئے ہیں ۔ انھوں نے اسلام کو دنیا کے سامنے پیش ہی نہیں کیا ، اور اگر پیش کیا تو بگڑی ہوئی خود ساختہ صورت میں ۔ یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو اسلام اور دوسرے مذہبوں میں بظا ہر کوئی فرق نظر نہیں آتا ۔ اسلام کو اگر اس کی اصل صورت میں آج کے انسان کے سامنے پیش کر دیا جائے تو وہ یقیناً اس کو اپنی طلب کا جواب پائے گا اور اس کی طرف دوڑ پڑے گا ۔ مسلمان سائنس کے میدان میں دوسروں سے پچھڑ گئے ہیں مگر عقیدہ (نظریہ حیات) کے معاملہ میں وہ آج بھی دوسروں سے آگے ہیں ۔ وہ جدید دنیا کو وہ چیز دے سکتے ہیں جس کی آج اسے سب سے زیادہ ضرورت ہے ۔ یعنی خدا کی طرف سے آیا ہوا سچا دین ، وہ دین جس کے اوپر آدمی اپنے لیے ایک پُر اعتماد زندگی کی تعمیر کر سکے ۔ یہ مقام آج مسلمانوں کے لیے خالی ہے ۔ یہ وہ مقام ہے جہاں وہ اہل عالم کے لیے نفع بخش بن سکتے ہیں ۔ اور دوبارہ اپنے آپ کو اس کا اہل ثابت کر سکتے ہیں کہ قدرت کا یہ قانون ان کے حق میں پورا ہو ۔ واما ما ينفع الناس فيمكث في الارض ۔
حقیقت حج از : مولانا وحید الدین خاں صفحات ۱۱۳ قیمت ۲۵ روپے
‹ Previous page Next page › Contents of June 1987 All issues