Al-Risala · June 1987 · page 45

روحانی تسکین

الرسالہ، جون ۱۹۸۷، صفحہ ۴۵

خبر نامہ ۲۔ اسلامک مرکز - ۳۱

۷ اپریل ۱۹۸۷ء کو ایران کے دو سُنّی عالم مرکز میں آئے۔ ان سے معلوم ہوا کہ اسلامی مرکز کا لٹریچر ایران پہنچ چکا ہے اور پسند کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے ”مذہب اور جدید چیلنج“ کا ترجمہ فارسی زبان میں شائع کرنے کی اجازت چاہی تھی۔ انھیں اس کی اجازت دیدی گئی ہے۔ اسلامی کونسل آف انڈیا کی طرف سے ۱۷ - ۱۹ اپریل ۱۹۸۷ء کو دہلی میں آل انڈیا مسلم کانفرنس ہوئی۔ کونسل کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ ۱۸ اپریل اور ۱۹ اپریل کے اجلاس میں ان کی دو تقریریں ہوئیں ۔ ۱۸ اپریل کے اجلاس میں انھیں اجلاس کا صدر مقرر کیا گیا۔

۲۳ اپریل ۱۹۸۷ء کو نئی دہلی میں جدید تعلیم یافتہ اصحاب کی ایک میٹنگ ہوئی۔ اس میں ہندو اور مسلم دونوں طبقہ کے لوگ شریک تھے۔ صدر اسلامی مرکز نے اس موقع پر ایک تقریر کی ۔ تقریر کا عنوان تھا : سماجی جھگڑے اور ان کا اسلامی حل ۔

ایک صاحب کشمیر سے لکھتے ہیں کہ میں الرسالہ کا مستقل قاری ہوں۔ الرسالہ کا مطالعہ میری روحانی غذا سے کم نہیں۔ الرسالہ دین اسلام کی بے آمیز دعوت کو فطرت کے ترازو میں تول کر عام کر رہا ہے۔ میرے والد صاحب حال میں انتقال کر گئے کمزوری کی وجہ سے آنکھوں میں مطالعہ کرنے کی طاقت بھی نہ رہی تھی ، پھر بھی وہ الرسالہ کا مطالعہ ضرور کرتے تھے ۔ اور جب آنکھیں تھک جاتیں تو مجھ سے پڑھوا کر سنتے تھے ۔ وہ ہمیشہ کہتے رہتے تھے کہ میری عمر ۹۵ سال ہے لیکن آج تک کبھی بھی میری نظروں سے الرسالہ جیسا رسالہ نہیں گزرا ۔ (۱۲ فروری (۱۹۸۷ الرسالہ اور اسلامی مرکز کی مطبوعات کا جن مختلف صورتوں سے اعتراف کیا جارہا ہے، ان میں سے ایک یہ ہے کہ کثیر اشخاص اس کے مضامین کو اپنی تقریروں اور تحریروں میں بلا اعلان استعمال کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر کراچی سے ایک کتاب نہایت اہتمام کے ساتھ حال میں شائع ہوئی ہے۔ اس کتاب میں ایسی بہت سی عبارتیں شامل ہیں جو اسلامی مرکز کی کتاب سے ماخوذ ہیں ، اگرچہ کہیں بھی ان کا حوالہ نہیں دیاگیا

‹ Previous page Next page › Contents of June 1987 All issues

Printed page