دیا سلیا پیسہ میں سوئیلا چار منافع میں
الرسالہ، جولائی ۱۹۸۷، صفحہ ۴۶
تو انھیں محسوس ہوا کہ ان کے لڑکے نے باتھ روم میں چھپ کر سگریٹ پیا ہے ۔ وہ خود سگریٹ کی عادت کی وجہ سے اپنی صحت خراب کر چکے تھے ۔ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کے لڑکے کی صحت بھی سگریٹ نوشی کی وجہ سے تباہ ہو جائے ۔ انھوں نے اپنی بیوی کو بتایا تو وہ بھی بہت پریشان ہوگئیں ۔ انھوں نے کہا کہ دیکھو ابھی میں لڑکے سے بات کرتا ہوں ، اور ابھی یہ فیصلہ ہو جائے گا کہ وہ سگریٹ کو چھوڑے گا یا نہیں چھوڑے گا ۔ اگر اس نے اپنی غلطی مان لی تو وہ اس کو چھوڑ دے گا ، اور اگر اس نے غلطی نہیں مانی تو وہ کبھی نہیں چھوڑے گا ۔
انھوں نے لڑکے کو بلایا ۔ انھوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ تم نے باتھ روم میں سگریٹ پیا ہے ۔ تم دیکھ رہے ہو کہ میری صحت اس سگریٹ نوشی کی وجہ سے تباہ ہو چکی ہے ۔ اب اگر تم سگریٹ پینا چاہتے ہو تو پیو ۔ مگر چھپ کر نہ پیو ۔ لڑکا جھوٹ نہیں بولا ۔ اس نے اقرار کر لیا کہ ہاں میں نے باتھ روم میں سگریٹ پی ہے ، اور اب میں کبھی ایسا نہیں کروں گا ۔ اس کے بعد لڑکے نے ہمیشہ کے لیے سگریٹ چھوڑ دی ۔
آدمی اگر صاف طور پر کہہ دے کہ میں نے غلطی کی تو اس کے بعد اس کے اندر یہ عزم جاگتا ہے کہ وہ آئندہ غلطی نہ کرے ۔ اور اگر وہ اپنی غلطی کو نہ مانے تو اپنے غلط ہونے کا احساس اس کے اندر نہیں جاگے گا ۔ نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ بدستور اپنی غلطی میں مبتلا رہے گا ۔ ایک لیڈر صاحب سے ملاقات ہوئی ۔ انھوں نے کہا کہ الرساله بزدلی سکھاتا ہے ۔ میں نے کہا کہ الرساله بزدلی نہیں سکھاتا ۔ یہ در اصل آپ جیسے لیڈر ہیں جو مسلمانوں کو بزدل بنا رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ وہ کیسے ۔ میں نے کہا کہ آپ لوگوں نے اپنی پرجوش تقریروں کے ذریعہ مسلمانوں کے اندر سے وہ چیز ختم کر دی ہے جس کو قرآن میں اعراض کہا گیا ہے ۔ چنانچہ مسلمانوں کا حال یہ ہے کہ وہ ایک بے صبر قوم بنے ہوئے ہیں ۔ ایسی باتیں جن پر اعراض کرنا چاہیے ، وہ غیر ضروری طور پر ان سے لڑجاتے ہیں ۔ اس کے بعد جب پولیس آکر مار پیٹ کرتی ہے تو وہ میدان چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوتے ہیں ۔ یہ بھاگنا بزبان حال اس کا اعلان ہوتا ہے کہ " ہم بزدل ہیں " ۔
انھوں نے کہا کہ یہ صحیح ہے کہ ایسے مواقع پر ہمیشہ مسلمان ہی مارے جاتے ہیں ۔ مگر پھر بھی اس کا ایک فائدہ ہے ۔ وہ یہ کہ مسلمانوں کا جو پروٹسٹ ہے وہ رجسٹر رہتا ہے ۔ میں نے کہا کہ اگر اس کا مقصد
‹ Previous page Next page › Contents of July 1987 All issues