ہم کو مال کی ضرورت نہیں ، ہم کو جان کی ضرورت ہے
الرسالہ، جولائی ۱۹۸۷، صفحہ ۲۶
خبر نامہ اسلامی مرکز - ۳۲
ا| بنگلور کی بک فیر ( مارچ ۱۹۸۷) کے موقع پر اسلامی مرکز کا بک اسٹال لگایا گیا ۔ خدا کے فضل سے اسٹال کامیاب رہا ۔ لوگوں نے بڑی تعداد میں کتابیں دیکھیں اور حاصل کیں ۔ تاثراتی رجسٹر میں بہت سے لوگوں نے اپنے تاثرات درج کیے ۔ ایک صاحب نے اپنے تاثرات کے تحت لکھا : یہ کیسا عجیب معاملہ ہے کہ ایک عرصہ سے میں مختلف مصنفین کی کتابیں پڑھتا آیا ہوں ۔ لیکن جب سے مولانا وحید الدین صاحب مدظلہ کی کتابیں پڑھنے لگا ہوں ، سوائے آپ کے دیگر مصنفین کی کتابیں بے مزہ معلوم ہوتی ہیں ( سید شہاب الدین ، بنگلور ) ۲| ایک اور صاحب نے اپنے بارہ میں حسب ذیل الفاظ قلم بند کیے :
I want to know about Islam in a philosophical way. L.C. Reddy, Anuikshaki, Study Centre, Aravinda Nagar, Bangalore 560084 ۳| انگریزی الرسالہ میں اس سے پہلے سفرنامہ کا ترجمہ شائع نہیں کیا جاتا تھا ۔ اب بعض لوگوں کی تجویز پر اس کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔ یہ سلسلہ قارئین کے درمیان بہت پسند کیا گیا ہے ۔ انگریزی الرسالہ میں اردو سفرنامہ کا خلاصہ دیا جا رہا ہے ۔ ۴| لندن میں ۱۲۔ ۱۶ اپریل ۱۹۸۷ کو ایک کتابوں کی نمائش (بک فیر ) ہوئی ۔ اس میں منتظمین کی طرف سے اسلامی مرکز کی بعض انگریزی کتابیں بھی برائے نمائش رکھی گئیں ۔ اس موقع پر ” بکس فرام انڈیا “ کے نام سے منتظمین کی جانب سے سو صفحات کا ایک انگریزی کتابچہ چھاپ کر تقسیم کیا گیا ۔ اس کتابچہ میں صفحہ ۳۸ ، اور صفحہ ۸۸ پر کتاب کا نام اور اس کا مختصر تعارف درج تھا ۔
۵| نئی دہلی (منور مارگ ) پر ۹ مئی کو ایک اجتماع ہوا ۔ اس میں تعلیم یافتہ مسلمان شریک ہوئے ۔ صدر اسلامی مرکز نے نماز کے موضوع پر قرآن وحدیث کی روشنی میں درس دیا۔ ۶| ۶۔ ۲۱-۲۲مارچ ۱۹۸۷ کو صدر اسلامی مرکز نے مراد آباد کا سفر کیا تھا ۔ واپسی کے بعد اقبال احمد صاحب کا خط ( ۲۹ مارچ ) موصول ہوا ہے جس میں وہ لکھتے ہیں کہ دونوں ہی دنوں کی آپ کی تقاریر سامعین نے بے حد پسند کی ہیں ۔ سب ہی نے بہت عمدہ الفاظ میں اپنی
‹ Previous page Next page › Contents of July 1987 All issues