A candle lights others and consumes itself.
الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۷، صفحہ ۲۱
ہیں۔ مگر اس خصوصی انعام کا حق دار بننے کے لیے آدمی کو خصوصی قربانی بھی دینا ہے۔ اور وہ خصوصی قربانی یہ ہے کہ وہ یک طرفہ طور پر تمام ناخوش گواریوں کو برداشت کرے۔ وہ ہر حال میں مدعو کا خیر خواہ بنے، خواہ مدعو اس کے ساتھ ظلم اور عداوت کا معاملہ کیوں نہ کر رہا ہو۔ مدعو کے خلاف نفرت اور انتقام اور مقابلہ آرائی کا طریقہ اختیار کرنا منصوبہ خداوندی کے سراسر خلاف ہے۔ اور جو لوگ خدا کے منصوبہ کے خلاف عمل کریں وہ خدا کی دنیا میں کس طرح کامیاب ہو سکتے ہیں۔
موجودہ مسائل کو حل کرنا ہے تو اس کے سبب کو دور کیجیے۔ اور وہ سبب یہ ہے کہ اپنی داعیانہ کوتاہی کو ختم کیجیے۔ اپنے اور برادران وطن کے درمیان داعی اور مدعو کا رشتہ بحال کیجیے۔ اس فریضہ کو ادا کرنے کے بعد ہی مسلمان عزت کا مقام پا سکتے ہیں۔ بندوں کی نظر میں بھی اور خدا کی نظر میں بھی۔ اس کے سوا نجات اور کامیابی کا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔
نئی کتابیں رازِ حیات ۲۹۲ صفحات ۴۵ روپیہ (مجلد)
اسلامی تعلیمات ۱۲۳ صفحات ۲۰ روپیہ تعبیر کی غلطی ۳۴۷ صفحات ۳۵ روپیہ
‹ Previous page Next page › Contents of September 1987 All issues