Al-Risala · September 1987 · page 24

حج کا پیغام

الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۷، صفحہ ۲۴

بار اس کا چکر لگاتا ہے۔ اس طرح گویا وہ تمثیلی طور پر اس بات کا عملی مظاہرہ کرتا ہے کہ وہ ہمیشہ خدا کے گرد گھومے گا۔ وہ خدا کو اپنی زندگی میں مرکزی مقام دے کر اس کے گرد اپنی پوری زندگی گزارے گا۔ طواف کے بعد حاجی صفا اور مروہ پہاڑیوں کے درمیان سعی کرتا ہے۔ وہ صفا سے مروہ کی طرف جاتا ہے اور پھر مروہ سے صفا کی طرف جاتا ہے۔ اس طرح وہ تیز قدمی کے ساتھ سات بار سعی کرتا ہے۔ یہ بھی گویا تمثیل کے روپ میں ایک عہد ہے۔ یہ اپنی سرگرمیوں کو خدا کی راہ میں لگا دینے کے عزم کا اظہار ہے ۔ اس عمل کے دوران بظاہر حاجی دو پہاڑیوں (صفا اور مروہ) کے درمیان سعی کرتا ہے۔ مگر حقیقت کے اعتبار سے یہ سعی خدا کی راہ میں دوڑ دھوپ کا اظہار ہے، جو ایک تاریخی واقعہ کے اعادہ کی صورت میں ادا کیا جاتا ہے۔

حج کے دوران کی سب سے اہم عبادت وہ ہے جس کو وقوف عرفہ کہا جاتا ہے۔ یعنی عرفات کے میدان میں پہنچ کر وہاں قیام کرنا۔ یہ ایک بڑا عجیب منظر ہوتا ہے ۔ دنیا بھر کے لوگ "خدایا میں حاضر ہوں، خدایا میں حاضر ہوں" کہتے ہوئے اور ایک ہی سادہ لباس پہنے ہوئے عرفات کے وسیع اور کھلے ہوئے میدان میں اکٹھا ہوتے ہیں۔ یہ گویا حشر کے میدان میں خدا کے سامنے حاضری کا ایک دنیوی نقشہ ہوتا ہے۔ عرفات میں اس طرح جمع ہونا حاجی کو میدان حشر میں جمع ہونے کا منظر یاد دلاتا ہے وہ اس کو اس سب سے بڑی حقیقت کا احساس دلاتا ہے جس کا احساس اگر واقعی معنوں میں انسان کو ہو جائے تو اس کی زندگی کچھ سے کچھ ہو جائے۔ اس کے تمام معاملات اپنے آپ سنورتے چلے جائیں۔ حج کے دوران کا ایک عمل یہ ہے کہ جمرہ عقبہ پر کنکریاں ماری جاتی ہیں۔ یہ ایک علامتی عمل ہے۔ جمرہ پر کنکری مار کر حاجی اپنے اس عزم کو تازہ کرتا ہے کہ اسی طرح وہ شیطان کو مارے گا اور اس کو اپنے سے دور بھگائے گا۔ شیطان سے اس کا رشتہ دوستی کا رشتہ نہیں بلکہ دشمنی اور مقابلہ کا رشتہ ہے۔ اس علامتی عمل کو آدمی اگر حقیقی عمل بنالے، وہ واقعہ شیطان کو اپنے سے دور بھگائے تو اس کے اندر سے تمام خرابیاں نکل جائیں۔ کیوں کہ ہر قسم کی خرابیاں شیطان ہی کے سکھانے سے آدمی کے اندر پیدا ہوتی ہیں۔

اس کے بعد حاجی اللہ کی راہ میں جانور قربان کرتا ہے۔ یہ قربانی بھی ایک تمثیلی عمل ہے۔ چنانچہ اس کو قرآن میں شعائر اللہ (علامات خداوندی) میں سے شمار کیا گیا ہے ۔ جانور کی قربانی خود اپنی قربانی

‹ Previous page Next page › Contents of September 1987 All issues

Printed page