Al-Risala · October 1987 · page 20

One thing Doron is deprived of is a Daddy.

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۷، صفحہ ۲۰

لفظ ہے جس کے معنی تحفہ یا عطیہ کے ہواتے ہیں۔ یہ بچہ اب چار سال سے زیادہ کا ہو چکا ہے اور وہ اب اسکول جانے لگا ہے۔ اس کی تصویر ہندستان ٹائمز ، ستمبر ۱۹۸۶ (میگزین صفحہ) پر شائع ہوئی ہے۔ ڈیلی ٹیلی گراف کا نمائندہ آئن بروڈی (Ian Brodie) مذکورہ خاتون سے اس کے لاس اینجلس (کیلی فورنیا) کے مکان پر ملا۔ اس کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر بلیک کی خوشیاں دھیرے دھیرے غم میں تبدیل ہو رہی ہیں۔ باپ کے بغیر بچہ کی ولادت اس کے لیے طرح طرح کے مسئلے پیدا کر رہی ہے۔ ان مسائل کی طویل فہرست میں سے ایک یہ ہے کہ نو مولود اب بولنے لگا ہے ۔ وہ بار بار پوچھتا ہے کہ میرے باپ کہاں ہیں ۔ ڈاکٹر بلیک نے بتایا کہ ایک بار ایسا ہو جب کہ ڈورون مجھ سے غصہ ہو گیا۔ اس نے کہا کہ وہ باہر جا رہا ہے تاکہ وہ اپنے باپ کے ساتھ رہے : There was one occasion when Doron got angry with me. He said he was going off to live with his dad. خاتون کے لیے شوہر کے بغیر اولاد حاصل کرنا پہلے ایک دلچسپ تجربہ معلوم ہوتا تھا، مگر اب وہ نازک مسائل کا ایک سلسلہ نظر آتا ہے۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ نو مولود ڈورون اپنے لیے ایک باپ سے محروم ہے :

One thing Doron is deprived of is a Daddy.

فطرت کے نظام سے انحراف کے بعد آدمی کے لیے ایسے عجیب و غریب مسائل پیدا ہو جاتے ہیں جن کا اس نے پہلے تصور بھی نہیں کیا تھا۔

مناکحت نہ کہ مسافحت

ٹائم (نیویارک) انگریزی زبان کا مشہور ہفتہ وار میگزین ہے۔ وہ دنیا کے تقریباً ۹ ملکوں میں پڑھا جاتا ہے۔ مجموعی طور اس کی اشاعت ۶ملین ہے ۔ (ٹائم ۲ فروری ، ۱۹۸۷) اس میگزین کی ہر اشاعت میں ایک تحقیقی مضمون ہوتا ہے جس کو اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی ٹیم خصوصی ریسرچ کے ذریعہ تیار کرتی ہے ۔ اس مضمون کو سر ورق کا مضمون (Cover story) کہا جاتا ہے۔ اسی قسم کا ایک مضمون اس کے شمارہ ۱۶ فروری ، ۱۹۸۷ میں شائع ہوا ہے۔ اس کا عنوان ہے عظیم پژ مردگی (The Big Chill) اس مضمون میں مختلف پہلوؤں سے اس نئی

‹ Previous page Next page › Contents of October 1987 All issues

Printed page