غیر فطری مساوات کا نتیجہ
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۷، صفحہ ۲۴
تہذیب کا ایک انسان مسافت کرکے ایڈز میں مبتلا ہو تو وہ عین اس کے اصول کی غلطی کا نتیجہ ہے۔ پہلے واقعہ کی صورت میں ایک انسان کی غلطی ثابت ہوتی ہے جب کہ دوسرے واقعہ کی صورت میں خود تہذیب جدید کے اصول کی غلطی ۔
غیر فطری مساوات کا نتیجہ
"کوئی شخص جو مجھ کو جانتا ہو وہ یقین نہیں کر سکتا کہ میں نے کیا کیا ہے ۔ ایک ۳۵ سالہ امریکی نے کہا، جو کہ بظا ہر ایک سنجیدہ اور معصوم چہرہ والا آدمی ہے۔ اس نے اپنی عورت کو مارنے کی کہانی بیان کی جس سے وہ محبت کرتا ہے۔ اس نے گلا گھونٹ کر اس کو بے ہوش کر دیا۔ اس نے اس کو کیچڑ میں دھکیل دیا۔ اس نے چھری سے اس کا گلا کاٹ دینا چاہا، وغیرہ ۔ "میں نے کیسے ایسا کیا؟ " اس نے تعجب کے ساتھ کہا۔ "لوگ مجھ کو ایک اچھے آدمی کی حیثیت سے جانتے ہیں ۔ میرا اپنا ایک بزنس ہے ، میں شراب نہیں پیتا، میں سگریٹ نہیں پیتا۔ میں دوسری عورتوں کا پیچھا نہیں کرتا ! " اس کے باوجود ایسا ہوا کہ اس شخص نے بار بار اپنی بیوی کو مارا۔
امریکی ماہنامہ ریڈرس ڈائجسٹ (مارچ ۱۹۸۷) میں اس طرح کے بہت سے امریکیوں کی کہانی بیان ہوئی ہے۔ ڈائجسٹ کے اس مضمون کا عنوان ہے ۔ لوگ کیوں ان عورتوں کو مارتے ہیں جن سے وہ محبت کرتے ہیں :
Why Men Hurt The Women They Love
پانچ صفحہ کے اس مضمون میں عورتوں کو مارنے (Wife-beating) کی بہت سی مثالیں نقل کرتے ہوئے حسب ذیل رپورٹ دی گئی ہے :
According to one survey in America, a woman is battered by a husband or boy-friend every 18 seconds. And every year, it is estimated that more than a million of these women need medical help. Every day, four die (p. 135). ایک جائزہ کے مطابق امریکہ میں ہر ۱۸ سکینڈ میں ایک عورت ماری جاتی ہے۔ کبھی اپنے شوہر کے ہاتھوں اور کبھی اپنے دوست لڑکے کے ہاتھوں ۔ اندازہ کیا گیا ہے کہ ان میں سے ایک
‹ Previous page Next page › Contents of October 1987 All issues