Al-Risala · October 1987 · page 43

Mixing Sex And Secrets

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۷، صفحہ ۴۳

ملنی چاہیے وہ انھیں حاصل نہیں۔ شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈائنا ایک دوسرے سے زیادہ سے زیادہ دور ہوتے جا رہے ہیں۔ مسز جوز نے کہا کہ انھوں نے یہ نتیجہ ان لوگوں سے بات کر کے حاصل کیا ہے جو شہزادہ سے بہت قریب ہیں۔ میں نے اپنی کتاب میں جو کچھ لکھا ہے اور جو نتیجہ نکالا ہے اس کو شاہی محل دیکھ چکا ہے۔ محل کے کسی آدمی نے نہیں کہا کہ میں غلط راستہ پر ہوں ۔

(ٹائم (نیو یارک)، 11 مئی ۱۹۸۷ء، ٹائمس آف انڈیا، ہندوستان ٹائمس ۲۹ اپریل ۱۹۸۷ء) ناقابلِ اعتماد کردار ٹائم (نیو یارک) نے اپنے شمارہ ۲۵ مئی ۱۹۸۷ء میں پنٹاگان سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کا عنوان ہے ۔ جنس کا تعلق راز داری سے :

Mixing Sex And Secrets

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ادارہ پنٹاگان ۲۷ ملین لوگوں کے جنسی اعمال کی بابت محکمہ دفاع کے سیکورٹی کلیرنس کے معاملہ میں پریشان ہے۔ جنوری ۱۹۸۷ء میں پنٹاگان نے اپنے ضوابط کی توسیع کرتے ہوئے فوج کے لوگوں، شہری کارکنوں اور ٹھیکہ کے ملازموں پر یہ شرط عائد کر دی ہے کہ وہ کلیرنس کے تحت یہ بتائیں کہ کیا وہ جنسی اعمال مثلاً زنا، اغلام اور محرمات کے ساتھ مباشرت میں مبتلا رہے ہیں۔ ان قوانین کا مقصد یہ اطمینان حاصل کرنا ہے کہ وہ لوگ جن کی پہو نچ خلومت کے رازوں تک ہے ان میں یہ کمزوری نہیں ہے کہ ان کو بلیک میل کیا جا سکے :

The Pentagon has been fretting about the sexual practices of the 2.7 million people with Defense Department security clearances. In January (1987) the Pentagon expanded its rules to compel service personnel, civilian workers, and contract employees with clearances to divulge workers and contract employees with clearances to divulge whether they have engaged in such sexual acts as adultery, sodomy and incest. The rules are intended to ensure that those with access to secrets are not vulnerable to blackmail (p. 29). اباحیت پسند لوگوں کا دعویٰ تھا کہ نکاح سے باہر جنسی تعلقات محض گناہ" ہیں۔ یعنی

‹ Previous page Next page › Contents of October 1987 All issues

Printed page