Al-Risala · October 1987 · page 44

Miami woman is linked to Hart.

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۷، صفحہ ۴۴

وہ خدا کے نزدیک بڑے ہو سکتے ہیں، مگر انسانی معاملات میں ان سے کوئی نقصان واقع نہیں ہوتا۔ مگر تجربات نے بتایا کہ جو شخص جنسی تعلق کے معاملہ میں نکاح کے حدود کا پابند نہ ہو وہ ایک نا قابل اعتماد شخص بن جاتا ہے۔ اس کے اندر ایک ایسا اخلاقی رخنہ پیدا ہو جاتا ہے جس سے داخل ہو کر دشمن ہمارے نازک ترین رازوں تک بہو نچ جائے ۔

ایک مثال

مسٹر گاری ہارٹ (Gary Hart) امریکہ کے صدارتی الیکشن (۱۹۸۷) کے لیے ڈیمو کریٹک پارٹی کے امید وار تھے ۔ تمام اندازوں کے مطابق ان کی کامیابی یقینی تھی ۔ مگر اس درمیان میں ایک واقعہ ہوا ۔ اس کے بعد امریکہ میں اتنا طوفان اٹھا کہ مسٹر ہارٹ کو صدارت کے مقابلہ سے استعفا دینا پڑا۔

۵۰ سالہ مسٹر ہارٹ الیکشن کی مہم میں مصروف تھے ۔ اس کے لیے انھوں نے ایک ملین ڈالر سے زیادہ قرض لیا تھا۔ اس درمیان میں ہفتہ کا آخری دن گزارنے کے لیے یکم مئی کو وہ خاموشی کے ساتھ میامی پہنچے ۔ یہاں انھوں نے ایک ۲۹ سالہ ایکٹرس مس ڈونا رائس (Donna Rice) کے ساتھ ایک دن اور ایک رات گزاری ۔ اس کی خبر ایک امریکی اخبار میامی ہیرالڈ (The Miami Herald) کو ہو گئی ۔ اس نے اپنی ۳ مئی ۱۹۸۷ء کی اشاعت کے صفحہ اول پر یہ کہانی حسب ذیل سنسنی خیز سرخی کے ساتھ چھاپ دی :

Miami woman is linked to Hart.

اس کے فوراً بعد ریڈیو ، ٹیلی وژن ، اخبارات ہر جگہ اس کا چرچا ہونے لگا۔ مسٹر ہارٹ کی تصویریں مس ڈونا رائس کے ساتھ چھپنے لگیں ۔ مسٹر ہارٹ جہاں جاتے وہاں ان سے پوچھا جاتا کہ کیا وہ زنا کے مرتکب ہوتے ہیں ۔ مسٹر ہارٹ عوامی عدالت میں زنا کاری کے ملزم کی حیثیت سے کھڑے کر دیئے گئے :

Hart stood in the public dock accused of adultery (p. 6). میامی ہرالڈ میں اگر یہ خبر چھپتی کہ مسٹر ہارٹ فلاں مکان میں اپنی بیوی کے ساتھ رات بھر رہے تو کوئی اس پر دھیان نہ دیتا۔ مگر اخبار نے جب یہ خبر چھاپی کہ مسٹر ہارٹ نے میامی کے فلاں مکان

‹ Previous page Next page › Contents of October 1987 All issues

Printed page