Al-Risala · November 1987 · page 27

Vayudoot Plane door opens in mid-air

الرسالہ، نومبر ۱۹۸۷، صفحہ ۲۷

ہوئی :

Vayudoot Plane door opens in mid-air

یعنی وایا دوست جہاز کا دروازہ فضا میں کھل گیا۔ اس کا قصہ یہ ہے کہ ۳۰ مارچ ۱۹۸۷ء کو وایو دوت کا ایک جہاز (102-PF) ۱۵ مسافروں کو لیے ہوئے لدھیانہ سے دہلی جا رہا تھا۔ اچانک ایک شور کے ساتھ تیز ہوا جہاز کے اندر داخل ہوئی۔ معلوم ہوا کہ اس کا دروازہ کھل گیا ہے۔ مسافروں میں زبردست گھبراہٹ پھیل گئی۔ تاہم ہوائی جہاز محفوظ طور پر اگلے ہوائی اڈہ پر اُتار لیا گیا۔

اسی قسم کا ایک واقعہ ۲۴ مارچ ۱۹۸۷ء کو پیش آیا۔ وایو دوت کا ایک جہاز کلکتہ کے ہوائی اڈہ سے اڑا مگر فضا میں پہنچنے کے بعد اس کا دروازہ کھل گیا۔ تاہم اس بار بھی کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا۔ اس کا پائلٹ حفاظت کے ساتھ جہاز کو ہوائی اڈہ پر اتارنے میں کامیاب رہا۔

اس مسئلہ کو پارلیمنٹ میں اٹھاتے ہوئے ایک کانگریسی ممبر ڈاکٹر گوری شنکر راج ہنس (ٹائمز آف انڈیا ، اپریل ۱۹۸۷ء) نے کہا :

Is it Vayudoot or Yamadoot

وایو دوت پائلٹس ایسوسی ایشن کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ حالت پرواز میں دروازہ کھلنے کی وجہ یہ تھی کہ جہاز کے دروازے کا دستہ (Door handle) ناقص تھا۔ اور فالتو پرزوں کی کمی کی وجہ سے اس کو درست نہیں کیا جا سکتا تھا۔ دوسری طرف اس سلسلے میں انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس ۵ اپریل ۱۹۸۷ء (صفحہ ۳) نے ایک رپورٹ شائع کی ہے اس کا ایک حصہ یہ ہے :

In fact, the management of Vayudoot believes that its hangar at Palam Airport is jinxed and on April 1 a ‘havan’ was performed to ward off evil spirits. All top executives, including the general manager attended the function. دراصل وایو دوت کی انتظامیہ کا یہ خیال ہے کہ پالم ایر پورٹ میں اس کے ہینگر کو نحوست

‹ Previous page Next page › Contents of November 1987 All issues

Printed page