Is it Vayudoot or Yamadoot
الرسالہ، نومبر ۱۹۸۷، صفحہ ۲۸
لگ گئی ہے۔ چنانچہ یکم اپریل کو وہاں ایک ہون کیا گیا تاکہ بدروحوں کو نکالا جاسکے۔ تمام اعلیٰ افسران مع جنرل منیجر اس تقریب میں موجود تھے۔
ہمارے ملک کے سرکاری مشنری میں جو بد نظمی پائی جاتی ہے اس کی کم از کم وجہ وہ توہم پرستی ہے جس کی ایک مثال مذکورہ بالا واقعہ میں نظر آتی ہے۔ "جہاز" کی ناقص کارکردگی کو اگر آپ مشین کا معاملہ سمجھیں تو آپ اپنی ساری توجہ اس کی مشین کو درست کرنے میں لگا دیں گے ۔ اس کے برعکس اگر آپ کا عقیدہ ہو کہ "جہاز" کی ناقص کارکردگی بدروحوں کے اثر سے پیدا ہوئی ہے تو آپ بد روحوں کو نکالنے کے لیے غیر متعلق قسم کے توہم پرستانہ اعمال میں مبتلا ہو جائیں گے ۔
جہاز کے اندر مطالعہ کے لیے ۷ اپریل کا انگریزی اخبار سٹیٹزمین رکھا ہوا تھا۔ میں نے اس کو اٹھا کر دیکھنا شروع کیا۔ اتنے میں میرے پاس بیٹھے ہوئے ہندو بھائی نے ایک خبر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : " اس کو پڑھیے ؛ انھوں نے صرف اتنا ہی کہا۔ مگر خبر کو پڑھنے کے بعد میں سمجھ گیا کہ وہ کس بات کی طرف اشارہ کر رہے تھے ۔
یہ صفحہ اول کی ایک خبر تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ۷ اپریل ، ۱۹۸۷ کو ہندو لوگ بہت بڑی تعداد میں رام لیلا گراؤنڈ میں جمع ہوئے اور اس بات کا عہد کیا کہ وہ اجودھیا کی رام جنم بھومی کو " آزاد " کرنے کے لیے ہر قیمت ادا کریں گے ۔ خواہ اس کی خاطر انھیں " خون کی ہولی " کھیلنی پڑے۔ وغیرہ وغیرہ اس ملک کے مسلمان پچھلے دو سو سال سے جو تحریک چلا رہے ہیں وہ اپنی حقیقت کے اعتبار سے قومی تحریک ہے، اور اس لیے وہ سراسر باطل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ غیر معمولی قربانیوں کے باوجود انھیں اپنی تحریکوں میں کوئی کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔ مسلم سکھ تحریک، مسلم۔ انگریز تحریک، مسلم۔ ہندو تحریک ، یہی مسلمانوں کی پچھلی دو سو سالہ تاریخ کا خلاصہ ہے۔ از روئے قرآن مسلمانوں کو اس ملک میں داعی۔ مدعو تحریک چلانا چاہیے تھا مگر انھوں نے اس کے برعکس تحریکیں چلائیں ۔ مسلم۔ سکھ، مسلم۔ انگریز ، مسلم۔ ہندو تحریکوں نے مسلمانوں کے اندر ان اقوام کے خلاف نفرت اور بیزاری پیدا کی ۔ حالاں کہ یہ قومیں ہمارے لیے مدعو کی حیثیت رکھتی تھیں۔
‹ Previous page Next page › Contents of November 1987 All issues