Al-Risala · November 1987 · page 35

Poland to privatize State companies

الرسالہ، نومبر ۱۹۸۷، صفحہ ۳۵

جب کہ ہمیں ان کے اندر داخلی خطرے کا احساس پیدا کرنا ہے۔ لوگ انھیں احتساب غیر پر بلاتے ہیں۔ ہم انھیں احتساب خویش پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ اب چونکہ ہمارے موافق ذہنی زمین مسلمانوں کے اندر موجود نہیں ہے ، اس لیے ہمارا کام ذہنی زمین تیار کرنے سے شروع ہوتا ہے۔ جب کہ دوسروں کو ذہنی زمین تیار کرنے کے جھنجھٹ میں پڑنے کی ضرورت نہیں۔ وہ کسی بھی دن ایک نعرہ لے کر کھڑے ہو سکتے ہیں اور صبح و شام میں ان کے گرد ایک بھیڑ جمع ہو جائے گی۔ ایک صاحب نے کہا کہ حدیث میں آیا ہے کہ مظلوم کی پکار سیدھی خدا تک پہنچتی ہے اور عرش الہی کو ہلا دیتی ہے۔ مسلمان موجودہ زمانہ میں مظلوم ہیں ۔ وہ پچاس برس سے ہر روز خدا سے دعا کرتے ہیں مگر اب تک ظالموں کا کچھ نہیں بگڑا۔ اب تک ان کی مظلومیت ختم نہیں ہوئی۔ میں نے کہا کہ حدیث میں جس " مظلوم " کا ذکر ہے ، وہ ایسا شخص ہے جو یک طرفہ طور پر مظلوم بنا دیا گیا ہو، دوطرفہ عمل کے نتیجہ میں مظلوم ہونے والوں کا ذکر اس حدیث میں نہیں۔ میں نے کہا کہ موجودہ زمانہ کے مسلمان یک طرفہ قسم کے مظلوم نہیں ہیں۔ ان کا معاملہ دوطرفہ ہے۔ یعنی مسلمانوں نے بھی دوسروں کے ساتھ ظلم کیا اور دوسروں نے بھی ان کے ساتھ ظلم کیا۔ ایسے لوگ خواہ اپنے کیے ہوئے ظلم سے زیادہ ظلم دوسروں کی طرف سے پائیں۔ بہر حال وہ دوطرفہ مظلوم ہیں۔ ایسے لوگ اس حدیث کا مصداق نہیں بن سکتے۔

مسلمان اگر ایسا کریں کہ نہ تو اپنی طرف سے کسی ظلم کا آغاز کریں اور نہ دوسروں کے ظلم کے بعد ان کے خلاف کوئی جوابی ظلم کریں تو ان کی مظلومیت یک طرفہ ہوگی ۔ ایسی حالت میں اگر وہ خدا کو پکاریں گے تو بلاشبہ عرش الہی ان کی پکار سے ہل جائے گا۔ ایک صاحب نے کہا کہ آپ کے بارے میں کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ آپ بھارتی سرکار کے ایجنٹ ہیں۔ میں نے کہا کہ اس کا ثبوت کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کوئی کانکریٹ ثبوت نہیں البتہ شبہ ہے۔ میں نے کہا کہ محض شبہہ کی بنیاد پر کسی کے خلاف الزام لگانا حرام ہے۔ گویا کہ میرے خلاف ان کا الزام تو ابھی غیر ثابت شدہ ہے۔ مگر خود وہ لوگ دلیل کے بغیر اس قسم کا الزام لگا کر خود اپنے آپ کو فعل حرام کا مجرم ثابت کر رہے ہیں۔

دوسری بات یہ کہ جو لوگ اس قسم کا الزام لگاتے ہیں وہ یقینی طور پر اندھے ہیں۔ الرسالہ

‹ Previous page Next page › Contents of November 1987 All issues

Printed page