پریس کانفرنس سے خطاب
الرسالہ، نومبر ۱۹۸۷، صفحہ ۲۳
ملک کو مارل میں دینا ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ تیسری چیز (مورعلٹی)، زندگی میں ڈیسائڈنگ فیکٹر کی حیثیت رکھتی ہے ۔ خود پنڈت جواہر لال نہرو نے اپنی آخر عمر میں یہ مانا تھا کہ مارل میں جب تک حاصل نہ ہو، صحیح معنوں میں ملک کو ترقی کی طرف نہیں لے جایا جا سکتا :
What constitutes a good society? I believe in certain standards. Call them moral standards. They are important in any individual and in any social group. And if they fade away, I think that all the material advancement you may have will lead to nothing worthwhile. یہ بات اتنی کھلی ہوئی ہے کہ سن کو ایک یا دوسرے لفظوں میں سبھی لوگ کہتے رہے ہیں۔ وہ قریب قریب ایک مانی ہوئی بات ہے ۔ اس لیے میں اس کو زیادہ لمبا نہ کرتے ہوئے یہ کہوں گا کہ مارل میں کا لفظ میں کسی نیروسنس میں نہیں بول رہا ہوں۔ بلکہ بہت وسیع معنی میں بول رہا ہوں۔ یہ کہنا صحیح ہوگا کہ ہمارے دیس کا ہر سمجھ دار آدمی اس کی اہمیت کو مانتا ہے ۔ ہر سمجھ دار آدمی یہ مانتا ہے کہ ملک اس کے بغیر ایسی ترقی نہیں کر سکتا ۔ پھر بھی اس کے لیے ابھی تک کوئی بڑی کوشش نہیں کی جا سکی۔ اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ اس کام میں جلد کوئی رزلٹ سامنے نہیں آتا ۔ آپ کوئی پولیٹیکل اشو کھڑا کریں تو بہت جلد لوگوں کی بھیڑ جمع ہو جائے گی ۔ مگر مارل اشو پر جلد کوئی بھیڑ جمع نہیں ہو سکتی۔ اکثر لوگ چونکہ امیجیٹ گین چاہتے ہیں، اس لیے اکثر لوگ اس راہ میں کوشش کے لیے بھی اپنے کو تیار نہیں کر پاتے ۔ ہم نے بہر حال اسی کام کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہم نے طے کیا ہے کہ خواہ رزلٹ حاصل کرنے میں دیر لگے ہم اسی راہ پر چلتے رہیں گے ۔
ملک کو مارل بیس دینے کے لیے ہمیں سب سے پہلا کام یہ کرنا ہے کہ لوگوں کے اندر مارل اویرنس پیدا کریں ۔ یہ اس معاملہ میں بہت بیسک بات ہے ۔ اس راہ میں ہمیں اپنا سفر اویرنس (Awareness) سے شروع کرنا ہے نہ کہ جلوس اور ایجی ٹیشن جیسی چیزوں سے ۔ اس مہم میں ہمارا ٹارگٹ انسان ہے نہ کہ کوئی حکومت ۔
جیسا کہ میں نے کہا ، میں مارل اویرنس کا لفظ کسی محدود معنی میں یا نیروسنس میں نہیں بول رہا ہوں۔ بلکہ وسیع معنی میں بول رہا ہوں۔ اس سے میری مراد خاص طور پر اس چیز سے ہے جس کو دوسرے لفظوں میں کانسٹرکٹیو تھنکنگ کہا جاسکتا ہے۔ یعنی مسائل کو لڑے بھڑے بغیر حل کرنا۔
‹ Previous page Next page › Contents of November 1987 All issues