وسیع تبدیلیاں
الرسالہ، دسمبر ۱۹۸۷، صفحہ ۳۷
اس کو اب معقولیت کی فضا میں کیا جاسکے۔
یہ ایک حقیقت ہے کہ موجودہ زمانہ میں اسلامی دعوت کے زبردست امکانات کھل گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے خصوصی فضل سے موجودہ زمانہ میں ایسے حالات پیدا کر دیئے ہیں کہ کسی رکاوٹ کے بغیر اسلامی دعوت کا کام شروع کیا جاسکے۔ اور ہر قسم کے جدید وسائل کو استعمال کرتے ہوئے اس کو آخری حد تک پہنچایا جائے ۔ آج ساری دنیا کے مسلمانوں کو غیر اقوام سے ظلم اور تعصب کی شکایت ہے ۔ اس شکایتی ذہن کا یہ نتیجہ ہے کہ انھیں جدید دنیا کے وہ دوسرے پہلو نظر نہیں آتے جو عین انھیں حالات میں اسی دنیا کے اندر موجود ہیں اور جو ہمارے لیے زبردست امید کی حیثیت رکھتے ہیں ۔
انھیں مظاہر میں سے ایک بہت نمایاں مظہر یہ ہے کہ آج بھی ہر روز ہزاروں کی تعداد میں دوسری قوموں کے لوگ اسلام قبول کر رہے ہیں ۔ افریقہ کے صرف ایک ملک روانڈا میں پانچ سال کے اندر ۲۵ ہزار آدمیوں نے اسلام قبول کیا ہے ۔ فرانس میں کیتھولک عیسائیوں کے بعد اسلام دوسرا سب سے بڑا مذہب بن چکا ہے ۔ برطانیہ ، امریکہ، جاپان میں ہر جگہ روزانہ کثرت سے لوگوں کے اسلام قبول کرنے کی خبریں آ رہی ہیں ۔ دنیا کے تمام بڑے شہروں میں عالی شان اسلامی مرکز بن رہے ہیں ۔ روم جو کسی وقت اسلام دشمنی کا سب سے بڑا مرکز تھا، وہاں عین شہر کے اندر بہت بڑی مسجد اور اسلامک سنٹر تعمیر کیے گئے ہیں۔ اسپین کے نومسلموں نے غرناطہ سے ایک اخبار جاری کیا ہے جس کا نام ہے: Pais Islamico اسپین کے نومسلم ڈاکٹر عمر فاروق عبد اللہ نے ۱۹۸۴ میں حج کا فریضہ ادا کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ایک انٹرویو (یقین انٹرنیشنل کراچی، ۲۲ مئی ۱۹۸۵) میں بتایا کہ جنرل فرانکو (۱۹۷۵ - ۱۸۹۲) کے بعد اسپین کے حالات بہت بدل گئے ہیں ۔ اب غرناطہ میں بہت بڑا اسلامک سنٹر بنایا گیا ہے۔ وہاں ہر شہر میں مسلمان نظر آنے لگے ہیں ۔ اس درمیان میں پانچ سو اسپینیوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسپین کے موجودہ ذمہ دار کھلے ذہن کے لوگ ہیں اور روادار نقطہ نظر رکھتے ہیں ؛
‹ Previous page Next page › Contents of December 1987 All issues