Al-Risala · December 1987 · page 38

وسیع تبدیلیاں

الرسالہ، دسمبر ۱۹۸۷، صفحہ ۳۸

غرض ساری دنیا میں آج اسلام کی مسلسل اشاعت ہو رہی ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اسلام آج بھی نظریاتی اعتبار سے اقدام کی پوزیشن میں ہے ۔ آج جب کہ مسلمان ہر جگہ مغلوب ہو رہے ہیں ، عین اسی وقت اسلام ہر جگہ دلوں پر فتح حاصل کر رہا ہے ۔ مسلمان اگر اسلام کی جدید تاریخ کے اس دوسرے پہلو کو دیکھ سکیں تو وہ پائیں گے کہ جن حالات کے خلاف وہ فریاد و ماتم میں مشغول ہیں وہ حالات انہیں کرنے کا عظیم الشان پرو گرام دے رہے ہیں ۔ ایک بیرونی سفر کے دوران مجھے ایک جاپانی نومسلم سے ملنے کا اتفاق ہوا۔ انھوں نے کہا کہ جاپان میں اسلام کی اشاعت کے زبردست امکانات ہیں مگر اس امکان سے ابھی تک پورا فائدہ نہیں اٹھایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جاپانیوں کے سامنے تو بس سادہ طور پر ان کی اپنی زبان میں اسلام پیش کر دینے کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد ان کی اکثریت اسلام قبول کرلے گی ۔ انھوں نے کہا کہ جا پانی لوگ تو بالقوہ مسلمان ہی ہیں : ایک انٹرنیشنل سیمنار میں میری ملاقات ایک مسلمان پروفیسر سے ہوئی جو کناڈا کی ایک یونیورسٹی میں استاد ہیں ۔ انھوں نے مغربی دنیا کے جدید امکانات کو بتاتے ہوئے کہا کہ کناڈامیں اسلامی دعوت کے زبردست مواقع ہیں ۔ حتیٰ کہ وہاں اسلامی دعوت کا کام خود حکومت کے مالی تعاون سے اعلیٰ پیمانہ پر کیا جاسکتا ہے ۔ کناڈاکی حکومت ہر پر امن اسکیم میں اپنے شہریوں کی مدد کرتی ہے ۔ مزید یہ کہ وہ اس تعاون کی قیمت اس شکل میں وصول نہیں کرتی کہ وہ ہماری کار کردگی میں غیر ضروری مداخلت کرے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس امکان سے دوسرے مذاہب کے لوگ بہت بڑے پیمانہ پر فائدہ اٹھارہے ہیں مگر مسلمان ابھی تک اس سے محروم ہیں کیوں کہ مسلمانوں نے سیاسی چیخ پکار کو کام سمجھ رکھا ہے ۔ صلح حدیبیہ کا پیغام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ والوں کے مظالم سے تنگ آکر مکہ چھوڑ دیا اور مدینہ

‹ Previous page Next page › Contents of December 1987 All issues

Printed page