سچائی کو پانے والا
الرسالہ، دسمبر ۱۹۸۷، صفحہ ۴۴
خبر نامہ اسلامی مرکز - ۳۵
ا- امریکی اخبار نیویارک سٹی ٹریبیون (New York City Tribune) کے نمائندہ مسٹر کٹل (Robert S. Kittel) ۱۲ اگست ۱۹۸۷ کو مرکز میں آئے اور اپنے اخبار کے لیے صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ یہ انٹرویو نیویارک سٹی ٹریبیون (۱۷ اگست ۱۹۸۷ میں چھپا ہے ۔ ہندوستان کی یومِ سالہ برسی کے موقع پر مذکورہ اخبار نے ہندوستان سے متعلق ایک خصوصی رپورٹ شائع کی ہے۔ اس میں ہندو نقطہ نظر، عیسائی نقطہ نظر، مسلم نقطہ نظر، سکھ نقطہ نظر اور بدھسٹ نقطہ نظر کے تحت ہر فرقہ کے ایک نمایاں شخص کا انٹرویو شامل ہے۔ مسلم نقطہ نظر کے بارے میں اخبار نے صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو شائع کیا ہے۔ مسٹر کٹل نے صدر اسلامی مرکز کے نام اپنے خط مورخہ ۹ ستمبر ۱۹۸۷ میں لکھا ہے کہ آپ کی شرکت کے بغیر یقیناً ہماری یہ اشاعت نامکمل رہتی : It certainly would have been incomplete without your contribution. ۲- مشہور انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا (۱۵ ستمبر، ۱۹۸۷) نے صدر اسلامی مرکز کا ایک مفصل مضمون نمایاں طور شائع کیا ہے ۔ اس مضمون کا خلاصہ اس کے بعد آل انڈیا ریڈیو کے خبروں کے بلیٹن کے ساتھ بھی نشر کیا گیا ۔
۳- آل انڈیا ریڈیو (اکسٹرنل سروس) نے صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو ، اکتوبر، ۱۹۸۷ کوریکارڈکیا۔ اس انٹرویو کا موضوع ہندوستانی مسلمان تھا۔ یہ انٹرویو آدھ گھنٹہ جاری رہا۔ وہ اولاً ۱۸ ستمبر اور دوسری بار ۲۴ ستمبر، ۱۹۸۷ کو نشر کیا گیا۔ ۴- نوبل انعام یافتہ پروفیسر عبد السلام صاحب (مقیم اٹلی) الرسالہ کے باقاعدہ قاری ہیں۔ انھوں نے اپنے خطوط میں الرسالہ کے بلند معیار کا اعتراف کیا ہے۔ اپنے خط مورخہ ۱۵ اکتوبر ۱۹۸۷ کے ساتھ انھوں نے امریکہ کے دو پتے اور انگلینڈ کے دو پتے روانہ کیے ہیں اور اپنی طرف سے زر تعاون ادا کر کے ان کو الرسالہ انگریزی جاری کروایا ہے ۔ یہ چاروں حضرات اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔
‹ Previous page Next page › Contents of December 1987 All issues