Al-Risala · January 1987 · page 6

اتحاد کا سبق

الرسالہ، جنوری ۱۹۸۷، صفحہ ۶

اتحاد کا سبق

حضرت آدم کے زمانہ میں یہ واقعہ ہوا کہ ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو مار ڈالا۔ اب قاتل کے سامنے یہ مسئلہ پیدا ہوا کہ وہ مقتول کی لاش کو کیا کرے۔ اس وقت ایک کوا آیا۔ اس نے زمین کریدی اور ایک مردہ کوے کو اس کے اندر چھپا کر چلا گیا ۔ اس مثال سے قاتل نے دفن کا طریقہ معلوم کیا اور زمین میں گڑھا کھود کر مقتول کو دفن کر دیا (المائدہ ۳۱)

اس طرح گویا انسانیت کے آغاز ہی میں اللہ تعالیٰ نے انسان کو بتا دیا تھا کہ تمہارے گردو پیش جو دنیا بنائی گئی ہے، اس کی ہر چیز اپنے اندر کوئی نشانی رکھتی ہے۔ دنیا کی چیزوں پر غور کرو اور اس سے اپنی زندگی کے لیے سبق حاصل کرو۔

اس سلسلے کی ایک نشانی چڑیوں کا جھنڈ بنا کر سفر کرنا ہے۔ چنانچہ لمبے سفر کرنے والی چڑیاں مہاجرت کے دوران اجتماعی شکل میں اڑتی ہیں۔ حتیٰ کہ وہ چڑیاں بھی جو دوسرے تمام معاملات میں شدید انفرادیت کا مظاہرہ کرتی ہیں، مثلاً شکار کرنے والی چڑیاں یا کیڑے مکوڑے کھانےوالی چڑیاں۔ یکساں عادتوں والی چڑیاں اکثر اوقات باہم مل کر سفر کرتی ہیں۔ یہ مظہر اکثر ساحلی چڑیوں کے اندر پایا گیا ہے۔ جھنڈ کی شکل میں اڑنے والی چڑیاں نہایت اعلیٰ درجے کی ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ ہنس، مرغابی، پیلیکن اور سارس اپنی لمبی پروازوں کے درمیان جن خصوصیات کا مظاہرہ کرتے ہیں ، ان میں سے ایک اہم خصوصیت ان کا انگریزی حرف وی کی شکل بنا کر اُڑنا ہے :

Most birds are gregarious during migration, even those that display a fierce individualism at all other things, such as many birds of prey and insectivorous passerines. Birds with similar habits sometimes travel together, a phenomenon observed among various species of shore- birds. Flocks sometimes show a remarkable cohesion, the most characteristic migratory formation of geese, ducks, pelicans, and cranes is a 'V' with the point turned in the direction of flights (12/181). اختلاف کے باوجود اتحاد ایک ایسی حقیقت ہے جو جانوروں تک کو معلوم ہے۔ مگر اس دنیا میں انسان ہی ایک ایسی مخلوق ہے جس کو اس عالم گیر حقیقت کی خبر نہیں۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 1987 All issues

Printed page